
نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کی مشکلات میں اضافہ، لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
پولیس بیان میں بتایا گیا کہ سترہ سالہ لڑکی کی جانب سے زیادتی کے الزام پر نیپال کی عدالت نے جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
رپورٹس کے مطابق لڑکی نے گزشتہ دنوں سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے گزشتہ ماہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ اگر نیپال میں نہیں ہیں تو ان کی گرفتاری کے لیے بیرون ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں یا انٹرپول کی مدد لی جاسکتی ہے،سندیپ لامیچانے ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کا حصہ ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nipal-cpt-rp.jpg