
کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان سے متعلق فی الحال کچھ ہیں کہا جا سکتا۔ منسوخ شدہ میچز کو ہم دوبارہ ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے ایک روز خاموشی کے بعد پاکستان کے اچانک ہونے والے منسوخ دورے کے حوالے سے گفتگو کی۔
ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کیلئے بہت جذبہ رکھتے ہیں، ہم پاکستانی قوم کو ہونے والی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہماری ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان سے متعلق تو ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا مگر ہم منسوخ میچز کو دوبارہ ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔
سربراہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے یہ بھی کہا کہ سیریز منسوخی سے ہونے والے مالی نقصان سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔ پی سی بی سے ہمارے قریبی مراسم ہیں، جنہیں ہم مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان یا انگلینڈ دورے کیلئے سیکیورٹی کا مکمل جائزہ لیتے ہیں اور پھر ٹیموں کو بھیجتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھا ہے۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ کیویز مصالحت سے معاملے کو سلجھانا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں پاکستان کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے یہ میچز کھیلنے کیلئے تیار ہیں مگر ابھی پاکستان آنا ممکن نہیں۔
البتہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اتنا اشارہ ضرور دیا ہے کہ یہ میچز کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر میچ سے کچھ دیر قبل سیریز ملتوی کر کے واپس جانے کا اعلان کیا تھا، کیویز چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
اہم بات یہ ہے کہ واپسی پر ہوٹل سے ایئرپورٹ اور جہاز تک بھی ان کی سیکیورٹی غیر معمولی اور بہت سخت تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/jZr2yHs/pak.jpg
Last edited by a moderator: