
نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیوں منسوخ کیا؟ نیوزی لینڈ میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا
نیوزی لینڈ دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی وجوہات بتادیں ، نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پانج ممالک کے انٹیلی جنس ایجنسیز کے اتحاد نے حملے کا خطرہ ظاہر کیا تھا، جس پر دورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا، نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کو پانچ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے اتحاد سے خبر ملی تھی کہ پاکستان میں ان کی ٹیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
فائیو آئیز اتحاد نیوزی لینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیز پر مشتمل ہے، ان فائیو آئیز نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل خطرے کی حتمی تصدیق کی، جس پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے ہوئے،وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، اس کے باجود نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کردیا۔
نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم برانٹ روبرٹسن نے نے بتایا تھا کہ خطرے کی اطلاع پر فوری ایکشن لیے جانے کی ضرورت تھی،اس طرح کی صورتحال میں حملے کی تفصیلات جاننے کا وقت نہیں تھا،ٹیم کو باحفاظت رکھنے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کے حلقوں کے لیے یہ فیصلہ کس حد تک مایوس کن ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 18سال کے طویل عرصے کے بعد ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی تھی،تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ جمعے کو شیڈول تھا لیکن میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/bOVd31f.jpg