نیشنل ٹی20 کپ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا

8.jpg

نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران بلوچستان ٹیم کے 4 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلوچستان کا ناردرن سے ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو 10 روز قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، بائیو سیکورببل میں موجود تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ منگل کو کروائے جائیں گے۔

یادرہے کہ بلوچستان اور ناردن کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈولڈ تھا جو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منسوخ کردیا گیا ور اس کی جگہ ناردن اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، پہلا میچ سندھ اور سینٹرل کے مابین شیڈولڈ کے مطابق ہوا۔

7 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کا میچ معمول کے مطابق کھیلا جائے گا جس میں سیکنڈ الیون کے کھلاڑی فرسٹ الیون میں شامل کیے جائیں گے، اس دوران کھلاڑیوں کو ایک سے دوسرے ببل میں منتقل کردیا جائے گا تاکہ ان کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں۔
 

Back
Top