نیب میں تبادلے,شریف فیملی کے کیسز کی تفتیش کرنے والے افسران تبدیل

hamzh1h1h1.jpg


ن لیگ کی اپنی اتحادی حکومت اور افسران کے تبادلے بھی اپنی مرضی کے,شریف فیملی اور ن لیگی رہنماؤں کے مقدمات کی تفتیش کرنے والے نیب افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں,چیئرمین قومی احتساب بیورو ظاہر شاہ نے 13 ڈائریکٹرز کے تبادلوں کی منظوری دے دی ۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تبدیل ہونے والے افسران میں نیب لاہور کے ڈائریکٹر انٹیلیجنس محمد اصغر، آفتاب احمد، خاور الیاس اور نیب لاہور کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ندیم شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر انٹیلیجنس نیب لاہور محمد اصغر نے شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا، ان کا لاہور سے سکھر تبادلہ کیا گیا ہے۔

ندیم احمد کا نیب لاہور سے نیب اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔ نیب لاہور سے خاور الیاس کو نیب بلوچستان ٹرانسفر کرنے کے احکامات ہوئے ہیں۔

محمد طارق خان کو نیب سکھر سے نیب لاہور ٹراسفر کر دیا گیا ہے جب کہ مفتی عبدالحق کا نیب اسلام آباد سے نیب لاہور تبادلہ ہوا ہے۔

حنا سعید کو نیب بلوچستان سے نیب اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔

تبادلوں کی فہرست میں شامل آفتاب احمد اور خاور الیاس ن لیگی رہنما خواجہ آصف اور سعدرفیق کے علاوہ احمد چیمہ اور فواد حسن فواد کے خلاف تحقیقات کر رہے تھے۔
 

Back
Top