
احتساب عدالت اسلام آباد نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو نیب ریفرنس میں بری کر دیا۔
اسلام آباد کی نیب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نیب کا نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا اور ریفرنس پر تمام کارروائی ختم کر دی۔
نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1496418928121487362
راجہ پرویز اشرف کو جس ریفرنس میں بریت ملی اس میں مجموعی طور پر 10 ملزمان نامزد کیے گئے تھے، جس میں سے دو ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے، اور ایک ملزم انتقال کرگیا تھا۔
یاد رہے کہ جج محمد بشیر ہی وہ جج ہیں جنہوں نے سابق وزیراعظم کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس سمیت متعدد اہم مقدمات پر سماعت کی اور نوازشریف، مریم نواز و کیپٹن (ر) صفدر کو سزائیں دیں۔ وہ چوتھی بار نیب عدالت کے جج مقررہوئے تھے انہیں صدر عارف علوی نے گزشتہ سال کے دوران 3 سال کیلئے خصوصی عدالت کا جج مقرر کیا تھا۔