
قومی احتساب بیورو( نیب) کی تاریخ میں سب سے بڑی پلی بارگین جو کہ 16 ارب روپے کی ہے ، کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے نیب ریفرنس میں نامزد ملزمان کی جانب سے 16 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی، یہ اب تک نیب کی تاریخ میں سب سے بڑی پلی بارگین ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1533818586191515648
احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے متاثرہ خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں متاثرہ خاتون کو رقوم واپس کرنے کیلئے تین سال کا وقت بھی فراہم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر 11 ہزار افراد سے 25 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کرنے سے متعلق نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر 25 ارب10 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کے بعد ملک سے فرار ہوگئے ہیں، ملزمان کے خلاف نیب نے10 ہزار صفحات پر مشتمل ریفرنس تیار کیا جو 12 فولڈرز پر مشتمل تھا۔