
نیا بیل آئوٹ پروگرام، آئی ایم ایف وفد معاہدے کے بغیر واپس روانگی کیلئے تیار
سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے آئی ایم ایف کی طرف سے بتائی گئی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہو گا: ذرائع
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستانی حکام کے درمیان نئے بیل آئوٹ پروگرام کے لیے مذاکرات آج ختم ہونے اور آئی ایم ایف مشن کے معاہدے کے بغیر واپس روانہ ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کو اپنے نئے بیل آئوٹ پروگرام کے لیے سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پہلے عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے بتائی گئی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ سٹاف لیول معاہدہ 40 دنوں کے اندر قانون سازی وپارلیمانی منظوریوں کے پیشگی اقدامات کے بعد ہو سکے گا۔
عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے گیس وبجلی کے ٹیرف میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد تک جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے تاہم حکومت جی ایس ٹی کے بجائے کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے پہلے سے ہی پٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے اور اس اقدام سے قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے دوران پٹرولیم لیوی سے 1 ہزار 80 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 2 سالوں میں اس مد میں 2ہزار 295 ارب روپے کی آمدن کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی میں پٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت کو 1 ہزار 215 روپے تک ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے نئے ٹیکسوں کے نفاذ، گیس وبجلی ٹیرف میں اضافے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ نئے مالی سال کا بجٹ ان کی شرائط کے مطابق پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ ناتھن پورٹر کی زیرقیادت آئی ایم ایف وفد کی طرف سے پاکستانی حکام پر معیشت سمیت تمام اہم شعبوں میں اہم اصلاحات، سرکاری اداروں میں پنشن اور ریونیو کو فعال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ غیرمتوقع سیاسی ماحول کے پیش نظر آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ اصلاحات وپالیسی اقدامات پارلیمنٹ سے منظور کروائے جائیں۔ ایک عہدیدار کا اس بارے سوال پر کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے بجٹ منظور ہونے کے بعد فالواپ مشن کی ضرورت نہیں رہے گی، آن لائن مشاورت ہی کافی ہو گی، وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1793677769202954564
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/IMF-pakistan-one-one.jpg
Last edited by a moderator: