
ملک بھر کے عوام مسائل سے پریشان۔۔ نہ وفاقی حکومت نہ صوبائی اور نہ ہی اپوزیشن ارکان عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئے،عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور اپوزیشن کوئی بھی عوام کی توقعات پر گزشتہ سال پورا نہیں اتر سکیں۔
اپسوس پاکستان نے اس حوالے سے نیا سروے جاری کردیا، جس کے مطابق اپوزیشن کی کارکردگی پر 56 فیصد پاکستانیوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 55 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی کو توقعات سے خراب قرار دیا۔
سروے کے مطابق 13 فیصد لوگوں نے حکومتی کارکردگی کو توقعات سے بہتر کہا جبکہ 32 فیصد نے کہا کہ جیسی توقع کی تھی ویسے ہی پی ٹی آئی نے کارکردگی دکھائی،سروے میں کارکردگی سے مایوس 46 فیصد افراد ایسے ہیں جنہوں نے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا۔
مہنگائی سے پریشان عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہوچکے ہیں، آٹا، چینی، تیل ہر شے عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے، حکومت نے عوام کومہنگائی کے بوجھ تلے دبادیا ہے، لیکن حکومت اب بھی عوام کو سبز باغ دکھانے کی کوششوں میں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/survey-ipsos11.jpg