
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرامانی کی لاہور کے ایک کنسرٹ میں گلوکار علی نور کے ہمراہ گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ "یارا نیند نہ آئے" گانا گا رہی ہیں۔
اس کنسرٹ میں حرامانی کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے حرامانی کو ہدف تنقید بنا لیا اور ان کی گائیکی کو ناپسند کرتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے کیے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین تو حرامانی کی گلوکاری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ وہ بظاہر گانا گاتی ہوئی نظر تو آ رہی ہیں مگر ان کے گانے کی آواز نہیں آ رہی، جبکہ کچھ صارفین کنسرٹ میں پہنے گئے ان کے لباس پر تنقید کر رہے ہیں۔
نمرا انور نے کہا کہ یہ کوئی مذاق ہو رہا ہے، فلیزڈینز نے کہا کہ کوئی انہیں چپ کراؤ، ابوبکر بٹ نے کہا کہ اگر ان کو نیند نہیں آرہی تو اس میں لوگوں کا کیا قصور ہے۔ فاطمہ ہاشمی نے بھی معافی مانگی اور رقیہ سلطان نے کہا کہ مجھے ساتھ لے جاتے تو علی نور بھی ہٹ ہو جاتے۔

راحیل خان نے ان کا گانا سن کر کہا کہ کوئی مجھے مارو جبکہ شیراز علی نے کہا کہ حرا مانی کو نہ تو کپڑے پہننا آتا ہے نہ ہی گانا گانا آتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4hirna.jpg