
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نذرانے کی سہولت فراہم کی، انہوں نے کہا میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے یا پاکستان سے باہر رہنے والوں کے لیے آن لائن نذرانے کی سہولت دے دی ہے، محسن نقوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر صحافیوں اور دیگر صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، صدیق جان نے لکھا باہر سے آن لائن پیسے بھجوائیں کیونکہ یہاں نقد پیسے سے ان کا پیٹ نہیں بھر رہا۔
https://twitter.com/x/status/1688558187186679809
عدیل راجا نے ٹوئٹر پر لکھا ترقی کا ایک اہم ترین سنگ میل، آن لائن کچھ لکھنے پر آپکو چکا جا سکتا ہے، مگر اب آپ آن لائن دیگ اور نظرانہ دے سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1688469829706231808
عبدالزیان اعوان نے لکھا اگر کوئی شخص امریکہ، برطانیہ، یورپ یا مڈل ایسٹ بیٹھا ہے تو وہ آن لائن نذرانہ جمع کروا سکتا ہے، دیگ اور چادر بھی چڑھا سکتا ہے، لیکن ہاں اگر کسی نے آن لائن کچھ بھی لکھنے کی کوشش کی تو اس کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ کر دیا جائیگا، پھر بھی باز نہ آیا تو اس کے گھر والوں یا رشتہ داروں کو چُک لیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1688486497773592577
ساجد اکرم بولےخان کے دور میں اسٹارٹ اپ آ رہے تھے ایئر لفٹ کمپنی کی صورت میں اور آج ایک اسٹارٹ اپ آیا ہے آن لائن دیگ اور نذرانہ والا،ویژن سرکار ویژن
https://twitter.com/x/status/1688598156445990927
محمد عثمان نے کہا ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستان نے انقلاب برپا کر دیا،پوری دنیا حیران و پریشان ،ہندوستانی مریخ مشن کے جواب میں ہم تکنیکی بالادستی حاصل کرنے کے لیے
آن لائن نذرانہ "شف شف" اور "بریانی پلاؤ لانچ کرنے جا رہے ہیں،بہت بہت مبارک ہو
چادر چڑھائیں جنت کمائیں،روٹی نہیں ملتی تو نہ ملے۔
https://twitter.com/x/status/1688463561905848320
طارق اقبال بولے وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک بڑا اقدام اب اوورسیز پاکستانیز داتا دربار پہ آن لائن نذرانہ اور دیگ بھی دے سکیں گے
پاکستان سائنس کے میدان میں سب سے آگے۔
https://twitter.com/x/status/1688753485720829953