نگراں وزیراعظم نے سرکاری افسران کو ملنے والی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سرکاری افسران کو ملنے والی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو سرکاری افسران کو ملنے والی مفت بجلی کی سہولت کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ہر ماہ استعمال نا ہونےوالے یونٹس کو اگلے ماہ میں ایڈجسٹ کرنے کی نوازشات بھی کی جاتی ہیں، بیشتر سرکاری افسران سرکاری طور پر ملنے والے مفت یونٹس اپنے پڑوسیوں کو سستے داموں میں فروخت کردیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی 4 جنریشن اور 10 تقسیم کار کمپنیوں کے افسران و ملازمین مفت بجلی حاصل کررہے ہیں اس کےساتھ ساتھ بجلی کے بلز پرنٹ کرنےو الی کمپنی، پی آئی ٹی سی کے افسران و ملازمین کو بھی مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے، مجموعی طور1 لاکھ89 ہزار ملازمین و افسران اس سہولت سے مستفید ہوتے ہیں۔
وزارت خزانہ نے رپورٹ کی بنیاد پر سرکاری افسران و ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی کی سہولت کو فوری طور پر ختم کرکےاس کی جگہ رقم ادا کرنے کی تجویز دی تھی۔
تاہم نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت خزانہ کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے سے روک دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/elec-nigraan.jpg