
سینئر تجزیہ کار اور صحافی مجیب الرحمان شامی نے نگراں سیٹ اپ کیلئےزیر غور ناموں سے متعلق اندر کی خبردیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کی باتیں ہورہی ہیں،ایسے میں محسن بیگ، نجم سیٹھی اور گوہر صاحب کے نام لیے جارہے ہیں، یہ سب نام ان لوگوں کے ہی دوست لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی صاحب کے دوست بھی ان کا نام نگراں سیٹ اپ کیلئے لے رہے ہیں کہ وہ اچھی نگراں صوبائی حکومت چلارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1675908649863254016
پروگرام کے میزبان اجمل جامی نے کہا کہ اندر کی خبر یہ ہے کہ ان تمام لوگوں میں سے کوئی بھی شخص نگراں وزیراعظم نہیں ہوگا،گوہر صاحب اور ایک دوسری شخصیت نے تو باقاعدہ معذرت کی ہے، حسن عسکری رضوی کے بارے میں میری مثبت رائے ہے، ان کے نام میں بھی عسکری ہے عسکری حلقے بھی ان پر رضامند ہوں گے، تاہم راجا ریاض صاحب اگر اڑ گئے تو مسئلہ ہوجائے گا۔
اجمل جامی نے مزید کہا کہ خبریں یہ ہیں کہ کوئی اکنامسٹ یا معیشت کا ایکسپرٹ نگراں وزیراعظم مقرر کیا جائے گا کیونکہ آنے والے مہینوں میں ہم نے آئی ایم ایف کو بھی ڈیل کرنا ہے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات مارچ میں ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shamihahasiaha.jpg