
یہ لوگ موجودہ دور کے فرعون ہیں جو موت کو فراموش کرچکے ہیں!: صاحبزادہ حامد رضا
عوام کو ملک کے معاشی بحران میں قربانی دینے کا سبق دینے والی بیورو کریسی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے قبرستان میں بھی کارپٹ بچھا دیئے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب آج اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تو قبرستان میں سرخ قالین بچھا دئیے گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاسی، سماجی وصحافیوں حلقوں کے علاوہ عوام کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کسی نے کہا کہ یہ فرعون ہیں اور کسی نے کہا کہ ان کی آنکھیں فلسطین کے شہداء کیلئے کیسے نم ہو سکتی ہیں؟
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ: محسن نقوی صاحب یاد رکھیں مرنے کے بعد آپ کو منوں مٹی تلے دفنایا جائے گا اور وہاں استقبال کرنے کے لئے ریڈکارپٹ نہیں ہوگا بلکہ اعمال کا حساب کتاب ہو گا۔ یہ لوگ موجودہ دور کے فرعون ہیں جو موت کو فراموش کرچکے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1720364830056452497
سینئر صحافی وتجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے لکھا کہ: جو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ پڑھنے جائے اور قبرستان میں قالین بچھا دئیے جائیں ،اسے موت کا کیا اندازہ ہو گا ، اس کی آنکھ غزہ کے شہیدوں کیلئے کیسے نم ہو سکتی ہے ، اسی لیے اس نے پنجاب میں دو ہفتے کے جشن کا افتتاح کیا ہے !
https://twitter.com/x/status/1720378161853239348
رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل نے لکھا کہ: قبرستان میں قالین ؟بھوکی ننگی مفلس قوم پر مسلط غیر آئینی ٹولے کے ششکے چیک کریں!
https://twitter.com/x/status/1720342107838464035
سینئر صحافی احتشام الحق نے لکھا کہ: ہم اس لیے بھی ترقی نہیں کرسکتے کیونکہ ہم زمین اور مٹی میں قدم رکھنا پسند ہی نہیں کرتے، ہم غرور، تکبر اور اور غیرانسانی حرکتوں باز نہیں آتے، یہ قبرستان کی تصویر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1720359780030550235
سینئر صحافی وتجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے لکھا کہ: جس جس محسن نقوی کو میں جانتا ہوں اس سے مجھے ہرگز توقع نہیں تھی کی وہ قبرستان میں ریڈ کارپٹ کروائے گا! بھائی اپنا قبلہ بدلو،اپنے ساتھی اور مشیر بدلو، یہ تمہیں مکمل تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1720377152527610051
میر محمد علی خان نے لکھا کہ: قبرستان میں قالین ؟ کفن میں جیبیں ؟ قبر میں تکیہ ؟ احرام میں ریشم؟ نماز میں سجدے کے لیے خادمین؟ رمضان میں روزے رکھنے کے لیے نوکر ؟ حج آن لائن؟ نماز جنازہ 7 سٹار ہوٹل میں؟ قُل اور سوئم Destination Qul فرینچ ریویئرا پر ؟ جو اُوپر لکھا ہے وہی آہستہ آہستہ ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1720366289359925533
شہر بانو نے لکھا کہ: تخت طاؤس پر آ بیٹھے ہیں دربان یہاں ! ایک انتہائی غریب ملک جو آئی ایم ایف کے قرضوں میں جکڑا ہوا ہے اور جس کی عوام بھوک سے مر رہی ہے! ان کے ٹیکس سے پیسوں سے اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے لیے بھی قبرستان میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا!
https://twitter.com/x/status/1720398623098437742
اختر علی نے لکھا: یہ محسن نقوی ہے اور بدقسمتی سے پنجاب کا نگران وزیر اعلی بنا دیا گیا ہےاور چھ مہینے سے زائد کا ٹائم ہو گیا یعنی نگران وزیر اعلی ہے! قبرستان میں بھی اس کے لیے ریڈ کارپٹ ڈالی جا رہی ہے، اس بندے کو کیا لگتا ہے اس بندے نے مرنا نہیں ہے یا اس کے اندر عقل نہیں ہے!
https://twitter.com/x/status/1720421528397885649
شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے لکھا: قالین کے بجائے اگر قبرستان میں صفائی کردیتے، فٹ پاتھ بنا دیتے، گھاس کاٹ دیتے، اپنے پیاروں سے ملنے آنے والوں کے لیے بینچ اور پانی کا انتظام کردیتے تو کیا ہی بات ہوتی، پاکستان کے بیشتر قبرستان بھوتوں کی آماجگاہ لگتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1720366298599677983
سینئر صحافی سید طلعت حسین نے لکھا کہ: مقصد سے قطع نظر، قبروں کے درمیان سرخ قالین بچھانے کا خیال ناقابل یقین حد تک احمقانہ اور سنگدل ہے! قبرستان کے تقدس کی یہ بے حرمتی، اس زمین پر قدم نہ رکھنے کا کھوکھلا تکبر یہ ظاہر کرتا ہے کہ طاقتور کس قدر نیچے گر سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/172035458652616726
سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنا وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے لکھا کہ: ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر سلامی کی تقریب سے اگر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا علاج اللہ تعالی ہی کر سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1720400033206653211
انہوں نے لکھا کہ: شہیدوں کے ہر قبرستان کے راستوں کو سرخ پھولوں سے بھر بھی دیا جائے تو بھی ان کا قرض ادا نہیں کیا جا سکتا۔ منڈی بہاؤالدین والی تقریب شہید کو سلامی دینے کے لیے تھی لیکن اس کے بجائے صرف ریڈ کارپٹ دکھایا جا رہا ہے۔ نہ مجھے کبھی پروٹوکول لینے کا شوق تھا اور نہ ہی میں نے بطور وزیر اعلیٰ سرکاری پروٹوکول لیا، لہٰذا حقائق مسخ کرنے سے پرہیز کیا جائے تو بہتر ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2مہھسیسنناقکسجکسھددگ.png