
آج انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 294 روپے 93 پیسے پر بند ہوا
https://twitter.com/x/status/1691784537783894438
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا اور ڈالر 302 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج شدید مندی دیکھنے میں آئی اور کاروباری دن کے اختتام پر 419 پوائنٹس کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 48146 پر پہنچ گیا۔

شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
واضح رہے کہ نگران حکومت کے پہلے دو روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dolak1h121.jpg