
نوے روز میں الیکشن کرانے کے حق میں بیان لطیف کھوسہ کو مہنگا پڑگیا، بلاول نے پیپلزپارٹی لائرز فورم سے لطیف کھوسہ کو ہٹادیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی پالیسی کے خلاف بیان اور الیکشن نہ کرانے پر پی ڈی ایم کی مخالفت پر لطیف کھوسہ کی چھٹی ہوگئی۔۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم کی صدارت سے ہٹا دیا
سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر بخاری کو پیپلز لائرز فورم کے صدر کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی گئی۔نیئر بخاری فوری طور پر پیپلز لائرز فورم کے صدر کا اضافی چارج سنبھالیں گے
چیئر مین پیپلزپارٹی کے پولیٹیکل سیکرٹری نے نیئر بخاری کے اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
https://twitter.com/x/status/1643302240701014025
واضح رہے کہ لطیف کھوسہ کچھ دن سے بیانات دے رہے تھے کہ نوے دن میں الکشن نہ کرانا غیرآئینی ہے، اگر 90 دن میں الیکشن نہ کرائے گئے تو یہ توہین عدالت ہوگی اور اس پر جیل بھی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ،امریکا اور ایران میں خراب حالات کے باوجود الیکشن ہوئے تھے تو یہاں پر کیوں نہیں ہوسکتے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/latif-lhaas.jpg