نوے دن میں الیکشن نہ کرایا گیا تو سب پر آرٹیکل 6 لگے گا: اعتزاز احسن

sahsish.jpg

نوے دن میں الیکشن نہ کرایا گیا تو سب پر آرٹیکل 6 لگے گا: آئین پاکستان کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90دنوں میں انتخابات ہونے ضروری ہیں، اس پر کوئی ابہام نہیں: ماہر قانون

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں معروف ماہر قانون اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی انتخابات میں رکاوٹیں ڈالی جاتی تھیں اس لیے 1973ء میں انتخابات کرانے اور وقت کا باقاعدہ طریقہ کار بنایا گیا۔ آئین پاکستان کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90دنوں میں انتخابات ہونے ضروری ہیں، اس پر کوئی ابہام نہیں، انتخابات نہ ہونے پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو گی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ ضیاء الحق نے 29 مارچ 1979ء میں محمد خان جونیجو کو اقتدار سے الگ کیا اور نئے انتخابات کیلئے 5 مہینے دیئے تھے۔ آئین کے مطابق 90دنوں کے بعد نگران حکومت کا اختیار ختم ہو جاتا ہے جس کے بعد نگران حکومت کے لوگ اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہیں گ جبکہ آئینی مدت کے بعد جس نے اپنے آپ کو نگران وزیراعلیٰ کہا تو اس پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر دفاع کی پٹیشن پر گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے پٹیشن دائر کی کہ نگران سیٹ اپ حکومت نہیں چلا سکتے، وہ صرف الیکشن کرانے آتی ہے جبکہ اس حوالے سے نعمت اللہ خان کا کیس بھی۔ 90دنوں میں انتخابات نہ کروانا آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔ 2018ء میں نگران حکومت پر کیا ہوا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جا سکتی جبکہ خواجہ آصف کی پٹیشن پر فیصلہ بھی تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

ماہر قانون دان کا کہنا تھا کہ بینظیر بینظیر بھٹو 27 دسمبر کو شہید ہوئیں جس کے بعد ملک کے حالات خراب ہوئے لیکن جنوری میں انتخابات کروا دیئے گئے اور ایڈمنسٹریشن بحال ہونے تک انتخابات کیلئے فروری تک کا وقت دے دیا گیا، اب بھی ویسی ہی صورتحال ہے، تاخیر ہونا ممکن ہے۔مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہونے پر سب پر آرٹیکل 6 لگایا جا سکے گا، آئین ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہہ کچھ دن زیادہ حاصل کرنے کیلئے آئین میں آرٹیکل 245 موجود ہے جس کا استعمال مخصوص حالات میں ہی کیا جا سکتا ہے، آئین کے مطابق انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ فواد چودھری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی کیا بات کر دی کہ اتنی سخت سزا دی جا رہی ہے! سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کیس کیا تھا جبکہ فواد چودھری کیخلاف ایسے سلوک پر الیکشن کمیشن کیخلاف کارروائی بھی ہو سکے گی۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Theoretically yes but practically no.Those who wield the power are exempt from prosecution.The laws of the land don’t apply to them.No judge will dare to convict them under article 6.