نوٹوں کی خوشبوسے بندہ ہوش میں آگیا

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
چین میں ایک شخص نوٹوں کی خوشبو سے کومے کی حالت سے باہر آگیا


ویب ڈیسک بدھ 14 جنوری 2015



318398-coma-1421317575-108-640x480.jpg


ڈاکٹرز نے نوٹوں کی خوشبو جیسے ہی کومے میں جانے والے شخص کو سونگھائی تو اس کے جسم میں حرکت پیدا ہوگئی فوٹو:فائل



بیجنگ: یہ تو سنا ہے کہ پیسہ پیسے کو کھینچتا ہے لیکن کبھی کسی شخص کو نوٹوں کی طاقت سے بے ہوشی سے ہوش میں آتے نہیں دیکھا ہوگا لیکن آپ یہ پڑھ کر حیران ہوجائیں گے کہ چین میں ایک سال سے کومے کی حالت میں پڑا شخص نوٹوں کی خوشبو سے ہوش میں آگیا۔


شمالی چین کے علاقے شین زن میں ایک شخص اگست 2013 میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں اتنا پریشان رہا کہ ایک ہفتے تک سو نہ سکا اوراس دوران وہ اپنے ہواس کھو کر کومے میں چلا گیا ، ڈاکٹرز نے اسے کومے کی حالت سے باہر لانے کی بہت کوشش کی جورائیگاں گئیں۔ جب سب تھک ہار گئے بیٹھ گئے تو اسی دوران کومے میں جانے والے شخص کے خاندان والوں نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اسےدولت سے بہت محبت تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا اوراس کے لئے انہوں نے نئے نوٹوں کی خوشبو متاثرہ شخص کو سونگھائی بس پھر کیا تھا سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نہ صرف اس کے جسم میں حرکت پیدا ہونے لگی بلکہ تھوڑی دیر بعد اس نے اپنی آنکھیں بھی کھول ڈالیں۔


ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ طبی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ ہے کہ کوئی شخص علاج کے علاوہ کسی اورطریقے سے کومے کی حالت سے باہر آیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے اور جلد اسے اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

http://www.express.pk/story/318398/
 
Last edited by a moderator:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
;)...لازمی طور پر یہ میاں صاحب کا بروکر ہو گا ،جو چین میں میاں صاحبان کے بزنس کا کمیشن طے کرتا ہے
:lol:
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
وہ تو نوٹوں کی خشبو سے ہوش میں آیا پر ہمارے سیاستدانوں کی تو نوٹوں کی خوشبو سونگھتے ہی مت ماری جاتی ہے
 

Back
Top