نومئی کے واقعات:بات پریس کانفرنسز سے نکل کر انٹرویوز پر آگئی؟

kamrh1h1i11.jpg

نومئی کے واقعہ کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تو ان کی جان تب چھوٹی جب تک انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان نہ کیا اور انہیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ رہنما نہ صرف تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے بلکہ نومئی کے واقعات کی مذمت بھی کرتے۔

یہ سلسلہ طویل عرصے تک جاری رہا، پھر بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے نکل کر دیگر پریس کلبز اور ویڈیو پیغامات تک آگئی۔۔

پریس کانفرنسز کرنے کا سلسلہ طویل عرصہ سے رکا ہوا تھا لیکن عثمان ڈار کے منظرعام پر آنے کے بعد یہ سلسلہ نئے سرے سے شروع ہوگیا اور عثمان ڈار نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔

عثمان ڈار جنہیں کراچی میں گرفتار کیا گیا تھا اور نگران وزیرداخلہ بھی اسکی گرفتاری کا اعتراف کرچکے ہیں، اچانک کامران شاہد کے شو میں منظرعام پر آئے اور طویل انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

عثمان ڈار کے کامران شاہد کے شو میں اس انٹرویو پر سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ کیا پریس کانفرنسز کی بجائے اب انٹرویو ہوا کریں گے؟ فرخ حبیب، صداقت عباسی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما جنہیں اغوا کیا گیا ہے ، کیاوہ بھی کسی نہ کسی صحافی کے پروگرام میں اچانک منظرعام پر آئیں گے اور انٹرویو دیکر اپنی جان خلاصی کروالیں گے؟

صحافی زبیر علی خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار کا انٹرویو نئے سلسلے کا آغاز ہے، پریس کانفرنسز سے شروع ہونے والا اب ٹی وی انٹرویوز تک پہنچے گا۔۔۔ مزید رہنماوں پر بھی دباو ڈالا جارہا ہے۔۔۔ اس کی تفصیل کے لیے ایک وی لاگ عثمان ڈار کے انٹرویو سے قبل ہی ریکارڈ کر چکا ہوں، رات 1030 بجے اپ لوڈ کروں گا ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1709598158899253329
احمد وڑائچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پریس کانفرنس کے بجائے انٹرویو ہوا کریں گے، جو غائب ہو گا وہ آخر میں انٹرویو ہی دیا کرے گا
https://twitter.com/x/status/1709600024764830188
سائرہ بانو نے طنز کرتے ہوئے اسے "اغواء برائے بیان " قراردیا۔
https://twitter.com/x/status/1709602004266360856
نادربلوچ نے کہا کہ شائد پریس کانفرنس اس لیے نہیں ہوئی کیوں کہ وہاں کئی صحافی ہوتے ہیں، سوالات ہوں گے، لہذا کامران شاہد انٹرویو کرلیں وہی کافی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1709592794006966330
شاہ جی نے کہا کہ عثمان ڈار کے سامنے اک پرچی پڑے ہے دوران انٹرویو آج سے چند دن پہلے آپ کو یاد ہوگا پریس کلب میں پریس کانفرنس ہوا کرتی تھی تب بھی پریس کانفرنس کرنے والوں کو ہاتھوں میں اک پرچی دے دی جاتی تھی آج عثمان ڈار کے انٹرویو میں بھی وہی سین ہے
https://twitter.com/x/status/1709593344870089110
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سب ایک دوسرے کو پھدو بنا سکتے ہیں، لیکن عوام کو نہیں. سوال ابھی بھی وہی ہیں اور فوج تا قیامت ذلیل و رسوا ہوتی رہے گی جب تک سوالوں کے جواب نہیں دیتی.


- عمران خان کو پولیس کی بجائے رینجرز کے ذریعے کیوں گرفتار کروایا گیا؟
- ہماری بہادر فوج اس دن کس کونے میں گھس کر چھپ گئی تھی؟
- کیا عمران خان کو گریبان سے پکڑ کر براہ راست ٹرانسمیشن پر ویڈیوز چلوا کر پی ٹی آئی کے کارکنان کو جانتے بوجھتے اشتعال دلایا گیا تھا؟
- سادہ لباس میں ملبوس افراد فوجی ٹرکوں سے اترنے کی ویڈیو بھی ان ریکارڈ ہے. کیا فوج کے ادارے نے آج تک اس کی وضاحت دی؟
- پنجاب پولیس ان پانچ گھنٹوں کے لئے کہاں چھپ کر بیٹھی تھی؟ ویسے تو لوگوں کے گھروں میں گھس جاتی ہے اور عورتوں کی حرمت کا احترام بھی گوارہ نہیں کرتی. اس دن کہاں مری پڑی تھی؟
- پولیس کو کسی مخصوص ادارے کی جانب سے شہر میں امن و امان قائم کرنے سے جان بوجھ کر روکا گیا. وہ ادارہ کون سا تھا؟
- کرنل لودھی نے تصدیق کی ہے کہ کور کمانڈر کی سیکورٹی کے لئے ایک وقت میں کم از کم ستّر عملے کے افراد موجود ہوتے ہیں. وہ سب نواب زادے اس دن کہاں تھے؟
- کور کمانڈر کے پاس حقیقی وقت طرز کی معلومات آ رہی ہوتی ہیں. ایسا ممکن ہی نہیں کہ کور کمانڈر ہاؤس سے تین کلومیٹر دور تک کسی بھی خطرے کو روکا نہیں جا سکا. آخر روکا کیوں نہیں گیا؟
- فوج کو ٩ مئی کے واقعے کو تحقیقات کئیے بغیر ہی اسے سانحہ اور یوم سیاہ کے اعلان کرنے کی اتنی جلدی کیوں تھی؟
- ٩ مئی کی آڑ میں فوج پاکستانی شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلانا چاہتی ہے. آخر فوج ایسا کیوں کرنا چاہتی ہے؟
- ٩ مئی کی آڑ میں پی ٹی آئی کے ہرازوں کارکنان کی جبری گرفتاری کی گئی. کچھ کو تو اغواء اور گمشدہ بھی کر دیا گا. کیا کسی جج نے آج تک کسی فوجی کو اپنی عدالت میں طلب کر کے سوال پوچھا؟
- ٩٠ دن میں الیکشن نہ کرانا آئین سے پاکستان سے سنگین غداری تھی. آج ہر جگہ فوج نے فوج نے اپنے پیادوں کی عبوری حکومت بنا رکھی ہے جن کا محض کام تو صرف الیکشن کرانا تھا، لیکن وہ سواۓ اس کام کے، باقی سب کام کر رہے ہیں. کیا فوج کو لگتا ہے کہ عوام بیوقوف ہے یا ڈر جائے گی؟
- عمار کے والد عباد فاروق کو اس کے سامنے مارتے ہوئے لے کر گئے جسے بچہ برداشت نہ کر سکا اور موت کی آغوش میں چلا گیا. کیا فوج کو لگتا ہے کہ ان کی پکڑ نہیں ہونی؟

یہ تو ابھی کچھ سوال ہیں. آپ کے پاس تو ان میں کسی کا بھی جواب نہیں. آپ میں تو یہاں تک ہمّت نہیں کہ اپنے ٹویٹر پر عوام کو کچھ بول سکیں اور اپنے آپ کو لمبر ؤن کہتے ہیں.
-

٩ مئی کا ڈرامہ فوج نے اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کرنے کے لئے بنایا تھا تاکہ ہمدردی بٹور سکتے. لیکن الٹا چہرے سے مکھوٹا ایسے اترا کہ ستّر سال کا جھوٹ ایک ہی جھٹکے میں جل کر راکھ ہو گیا. یہ جناح کا آزاد پاکستان نہیں، جرنیلوں کا مقبوضہ قبرستان ہے.

فوج کو لگا تھا کہ ایسا کر کے وہ پاکستان کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت کے لیڈران اور سپپورٹرز کو بندوق اور بارود سے ڈرا کر ختم کر دے گی. کیا ایسا ہوا؟ نہیں! الٹا فوج اتنی ذلیل و رسوا ہو گئی کہ اب عوام میں جانے سے بھی ڈرتے ہیں.
تحریر : واثق جٹ
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
تاریخ کو جسٹس کامران شاہد جیسے ججز کی ضرورت ہے۔۔!!
ہر ادارے نے امید ختم کر دی تھی!!ایسے میں دلیر جج نے عثمان ڈار کو بازیاب کروایا!!
❤️


382939967_214982064930502_1542235511690333670_n.jpg
 

Back
Top