نورنے بشریٰ مانیکا کے سابق شوہرسے شادی کی خبروں پرخاموشی توڑدی

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
443686_81336644.jpg

نامور پاکستانی اداکارہ نوربخاری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

شوبزکو خیرباد کہہ کرمذہب کا راستہ اپنانے والی پاکستانی اداکارہ نور بخاری کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن ہی جاتی ہیں۔ نور بخاری نے تقریباً 10 ماہ قبل شوبز چھوڑ کر مذہب کاراستہ اپنا لیا تھا اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ نور نے یہ قدم بشریٰ مانیکا کے کہنے پر اٹھایا ہے، وہ بشریٰ مانیکا کی بہت عزت کرتی ہیں اوران کی ہربات مانتی ہیں اور ان ہی کے کہنے پر وہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ساتھ پانچویں شادی کرنے جارہی ہیں۔

گزشتہ ماہ بشریٰ مانیکا اورنور بخاری کی عمرے کی ادائیگی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھیں اور ان تصاویر کے بعد ہی ان افواہوں کو تقویت ملی تھی کہ نور خاور مانیکا کے ساتھ پانچویں بار شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں، تاہم اب اداکارہ نور نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

نورکا کہنا ہے کہ کچھ طاقتور لوگ میرے اور خاور مانیکا کے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم چلارہے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے منسلک کررہے ہیں، میں حیران ہوں یہ جان کر کہ ہر کسی کو میری شادی میں اتنی دلچسپی کیوں ہے وہ بھی اس شخص سے جو میرے والد کی عمرکا ہے، میں کیسے اس شخص سے شادی کرسکتی ہوں جو میرے والد کے برابر ہے۔

نورنے مزید کہا میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ میرانام خاور کے ساتھ لیتے ہیں، میرے اورخاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ میں خود سے بڑی عمر کےآدمی کے ساتھ کیوں شادی کروں گی۔ نور نے اپنی پانچویں شادی کے حوالے سے وضاحت کی کہ ان کا فی الحال کسی سے بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ماضی میں جب بھی میں نے شادی کی میڈیا اور لوگوں کو اس بارے میں بتایااس بات کو کبھی راز رکھنے کی کوشش نہیں کی۔

DGmoOHI.jpg

نور نے کہا اگر کسی کو میری شادی میں دلچسپی ہے تو مہربانی کرکے میرانام خاور کے بجائے کسی جوان اور میرے لیے موزوں شخص سے جوڑے۔ شوبز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نور نے کہا میں شوبزانڈسٹری چھوڑ کر بہت خوش ہوں اور سوائے مذہبی پروگراموں کے کسی اور پروگرام یا ڈراموں اور فلموں میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں۔
 
Landmark

Minister (2k+ posts)
pankey played double game

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
اس ٹبر نے ہالی وڈ کی شادیوں کا ریکاڈ توڑ دیا ہے
کھچ کے رکھو