
اڈیالہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے نور مقدم کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر ذہنی و جسمانی طور پر فٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران اسے اسٹریچر پر اسلام آباد کی سیشن عدالت لایا گیا، جب کہ گزشتہ سماعت پر اسے پولیس افسران کرسی پر کمرہ عدالت کے اندر لائے تھے۔
ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت ڈاکٹرز نے ظاہر جعفر سے متعلق رپورٹ ایڈیشل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں جمع کرائی جس میں ظاہر جعفر کی صحت سے متعلق تمام تفصیلات موجود تھیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کا متعدد بار میڈیکل چیک اپ کیا گیا، ماہر نفسیات نے بھی ظاہر جعفر کا تفصیلی معائنہ کیا ہے اور ملزم ظاہر جعفر کو ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1484131973887107074
واضح رہے کہ یکم دستمبر کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر کی تھی اور ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کی۔
خود کو ذہنی مریض ثابت کرنے کیلئے ظاہر جعفر کبھی پولیس سے الجھتا، کبھی کمرہ عدالت میں چلاتا تو کبھی وہیل چئیر یا سٹریچر پر اسے عدالت لایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک ظاہر جعفر سزا سے بچنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہا ہے اور خود کو ذہنی معذور ثابت کرنیکی کوشش کررہا ہے۔یہ کسی صورت نہیں بچنا چاہئے اور انجام تک پہنچنا چاہئے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zahii11i1i1i2.jpg