بدقسمتی سے یہ حلقہ میرا ہے، اس حلقے کی خصوصیت اور بدقسمتی یہ ہے کہ ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ ن لیگ اس حلقے سے سن ستر میں بھی نہیں ہاری تھی جب بھٹو اپنے عروج پر تھا۔ پہلے نواز شریف اس حلقے سے خود منتخب ہوتا تھا اس بار کلثوم نواز کا بھانجا بلال یٰسین یہاں سے ایم این اے ہے جس نے جہانگیر بدر کو شکست دی، مشرف دور میں بھی یہاں سے ن لیگ کا ناظم منتخب ہوا تھا وہ الگ بات ہے کہ پھر لوٹا ہوکر ق لیگ میں چلا گیا اور آجکل پھر ن لیگی بنا پھرتا ہے ۔ اور یہ بینر بالکل لیاری کی لاہور کی تصویر پیش کررہا ہے۔ بعض دفعہ پانی انتا گندہ ہوتا ہے کہ دیکھ کر دل خراب ہونے لگتا ہے اور سونگھ کر الٹی آنے کو کرتی ہے۔ ہم اب ایک طویل عرصے سے پانی ابال کر استعمال کررہے ہیں۔
اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے اور بہروپیوں سے نجات دلائے۔
بھائی جی، میرا علاقہ مزنگ کہلاتا ہے یہاں پر آرائیں برادری، سب سے زیادہ ہے اس کے بات کشمیر بٹ ہیں اور بلوچ بھی کافی ہیں۔ اوپر والی دو برادیاں تو ن لیگ کو سپورٹ کرتی آئی ہیں اور بلوچ پیپلزپارٹی کی حمایت کرتے تھے 2008 تک۔ مگر اب حالات کافی تبدیل ہوچکے ہیں اور میرا نہیں خیال کہ ن لیگ اب اس حلقے سے آسانی سے جیت پائے گی، کیونکہ نئی نسل کافی حد تک ن لیگ سے متنفر ہوگئی ہے۔Is information k lyey shukria. Sawal yeh hey k aap k halqey ki aksaryat ab kisey vote denay ka irada rakhti hey?
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|