
کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد اب نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ سونیا گاندھی کریں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے استعفی دیا۔ امریندر سنگھ نے استعفیٰ ایسے وقت پر دیا جب ایک ماہ بعد بھارتی پنجاب میں ریاستی انتخابات ہونا تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریندر سنگھ کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں تھی۔ وزیراعلیٰ پر مقامی رہنماؤں نے ملاقاتیں نہ کرنے اور خوشامدیوں کو نوازنے کے الزامات لگائے ہیں جبکہ امریندرسنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکار کردیا ہے ۔
کیپٹن امریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ میں اپنی تضحیک محسوس کر رہا تھا، کانگریس پارٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران استعفی دیا۔ میں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کہا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
کیپٹن امریندرسنگھ کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے دوست اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے
بھارت کے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریندرسنگھ کے استعفے سے علاقائی جماعتوں اور وزیراعظم نریندرمودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی دونوں کے آیندہ انتخابات میں کامیابی کے امکانات کو تقویت مل سکتی ہے۔مودی حکومت کو تین متنازع قوانین پر گذشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے کسانوں کے احتجاج کا سامنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/NeuPioJ.jpg