
قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پر کوچز سے برا رویہ روا رکھنے اور محمد یوسف سے بدتمیزی کا الزام سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ٹیم میں بڑی سرجری کے بعد سیلکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دونوں کو فارغ کرنے کی ایک بڑی وجہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا تھا جو کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے اور ڈسپلن کو بھی برقرا ر نہیں رکھتے، ذرائع نے دعویٰ کیا فارغ کیے گئے دونوں افراد نے حالیہ دوروں کے دوران شاہین شاہ آفریدی کو غیر ضروری طور پر سپورٹ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر نے حالیہ ٹورز میں مینجمنٹ کے ساتھ برے رویے کا بھی مظاہرہ کیا مگر ٹیم مینجرز کی جانب سے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
فاسٹ باؤلر کی جانب سے دورہ انگلینڈ میں محمد یوسف کے ساتھ تلخ کلامی اور بدتمیزی کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے تاہم شاہین آفریدی نے اس واقعہ پر بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے معافی مانگ لی تھی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پریکٹس سیشن کے دوران محمد یوسف نے شاہین شاہ کی بار بار نو بال کی نشاندہی کی جس پر شاہین شاہ نے ان سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پریکٹس کرنے دیں، درمیان میں مت بولیں۔
شاہین شاہ کی جانب سے معافی مانگے جانے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے اس معاملے کو رفع دفع کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah1h11i3.jpg