
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ 21 اپریل تک معاملات سنبھالیں اس کے بعد حالات ہمارے لیے سازگار ہوجائیں گے۔
جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو یہ پیغام بھجوایا ہے کہ آپ بھی عمرے پر سعودی عرب آجائیں،21 اپریل تک دن گزار لیں، اس کے بعد حالات ہمارے لیے سازگار ہونا شروع ہوجائیں گے اور سب کچھ ہماری مٹھی میں آجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ایسا کیا ہونےوالا ہے مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ اگر سب کچھ ان کی مٹھی میں آگیا تو عید کے بعد نواز شریف بھی وطن واپسی کا سوچ سکتے ہیں، اس وقت ایک بہت زبردست کھچڑی بن رہی ہے۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت واضح طور پر یہ کہہ رہی ہے کہ ہم نے انتخابات نہیں کروانے نہیں کروانے ، اگر یہ توہین عدالت نہیں ہے تو اور کیا ہوتی ہے توہین عدالت؟ اگر کوئی بھی اہم شخصیت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتا ہے تو یہ توہین عدالت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8bhhhti21april.jpg