
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی خیریت دریافت کی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علاج کی غرض سے لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت ناسازی پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
نواز شریف کی جانب سے لکھے گئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جلد صحت یابی کیلئے ، تندرستی اور لمبی عمر کیلئے بھی ایٹمی سائنسدان کو دعائیں دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیریت دریافت کرنے پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی طبیعت کیلئے بھی دعا دی۔
واضح رہے کہ معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو 28 اگست کو ملٹری اسپتال کے کووڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے کسی رکن کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا مجھے بہت مایوسی ہے کہ وزیراعظم اور نہ ہی ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ جب پوری قوم ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے ان کی صحت سے متعلق دریافت کرنے کے لیے ٹیلی فون تک نہیں کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/KsvPpjY/drdr.jpg
Last edited: