
سینیٹر ساجد میر نے ملک میں جلد الیکشن ہونے کا عندیہ دے دیا کہا نواز شریف نے جلد انتخابات کے لیے پارٹی کو احکامات جاری کر دئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر امیر جمعیت اہلحدیث ساجد میر نے کہا کہ نواز شریف بھی ملک میں جلد الیکشن کے انعقاد کے لیے تیار ہیں ،حکومت کی بنیادی ترجیح انتخابی اصلاحات تھیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ پابندیاں جیسے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی فوری الیکشن کروانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ معیشت ایک بڑامسئلہ بنا ہوا ہے اور معیشت کو کنٹرول کیے بغیر الیکشن کی طرف جانا بھی ممکن نہیں۔ 3سے 4 ماہ میں معاشی استحکام آتے ہی الیکشن کی طرف یا اسکی تاریخ دی جاسکتی ہے ۔
حکومت کو معاشی اتحکام کے لیے سخت اقدامات اور فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں جو انکے لیے نقصان دہ بھی ہیں ۔ الیکشن پر میاں نواز شریف کی رائے کے حوالے سے ساجد میر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بھی جلد الیکشن کے انعقاد کے لیے تیار ہیں ہو سکتا ہے رواں سال میں الیکشن کی تاریخ دے دی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1535538826348834818
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وجود میں آنے والی اتحادی حکومت کو آغاز سے ہی عوامی دباؤ کا سامنا ہے ۔سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت جاتے ہی احتجاج شروع کیا،جس میں انکا ایک ہی مطالبہ ہےکہ فوری الیکشن کرائے جائیں۔
اتحادی حکومت کو اپنی مرضی انتخابی اصلاحات کروانی تھیں کیونکہ موجودہ اتحادی حکومت الیکشن اصلاحات کے بغیر الیکشن میں جانے کے لیے تیار نہیں تھی۔حکومت اورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کاحق ختم اور ای وی ایم مشین کے خلاف قانون سازی کر چکی ہے۔