
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی نے سنو ٹی وی کے پروگرام نیوز بیٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جھوٹ بولنے والا، منافقت کرنے والا اور چاپلوسی کرنے والا شخص ہی سیاست کرسکتا ہے، میں نے ن لیگ اور سیاست چھوڑ دی ہے، مجھے بطور ن لیگی رہنما پروگرامز میں نا بلایا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1804953037716300048
انہوں نے مزید کہا کہ میرا نواز شریف سے دوستی کا تعلق برقرار رہے گا ،میری سیاست بھی نواز شریف تک تھی، وہ پارٹی کے صدر اور لیڈر ہیں مگر وہ عملی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں، نواز شریف سیاست چھوڑ چکے ہیں یہ میں بریکنگ نیوز دے رہا ہوں۔
ن لیگی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نا کسی اور جماعت میں جارہا ہوں اور نا ہی میں اب ن لیگ کا حصہ ہوں ، میں نے صرف ن لیگ ہی نہیں بلکہ سیاست کو ہی خیر آباد کہہ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1805465506654130394
https://twitter.com/x/status/1805457560884895891
https://twitter.com/x/status/1805542600658526382
https://twitter.com/x/status/1805217020423598375
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5abbasafiriidpmln.png
Last edited by a moderator: