
سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرسنل سیکریٹری پر پیر کے روز لندن کے علاقے ایلفورڈ میں جی پی سرجری کے باہر حملہ ہوا۔ راشد نصر اللہ نے پولیس کو شکایت درج کرا دی جس میں الزام لگایا گیا کہ ان پر 3 افراد نے حملہ کیا اور انہیں زد وکوب کیا ہے۔
اپنی شکایت میں راشدنصراللہ نے کہا کہ حملہ آوروں نے دھمکی دی کہ اگر وہ نواز شریف کی حمایت کرنے سے باز نہیں آئے تو وہ انہیں جان سے مار دیں گے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں راشد نصر اللہ نے لکھا کہ ایک اور دن، غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ جب میں دفتر جارہا تھا تو عمران نیازی کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کیا اور مجھے چاقو کے وار کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
https://twitter.com/x/status/1574333801093890050
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ لندن میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان گالم گلوچ اور الزام تراشی کے واقعات عام ہیں، ان واقعات کے دوران اکثر گرما گرمی بھی دیکھی جاتی ہے۔
رواں سال ہی اپریل کے مہینے میں پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے مبینہ طور پر نواز شریف پر ان کے دفتر کے باہر حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کے محافظین نے اس حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1nawasec.jpg