نوازشریف کے بعدمرحومہ کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کوبھی ویکسین لگ گئی

wnn11n21.jpg


بیرون ملک بیٹھے افراد کی پاکستان میں ویکسینیشن کا واقعہ پرانا ہو چکا ہے۔ اب پاکستان کا سسٹم اس قدر جدید ہو چکا ہے کہ مرحوم افراد کو بھی یہاں سے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ان جعلی ویکسین کی انٹریوں کا سلسلہ اس قدر آگے نکل چکا ہے کہ اب سرکاری ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگ گئی ہے۔ این سی او سی کے ڈیٹا منیجمنٹ سسٹم کے مطابق ان کو 5 اکتوبر کے روز کین سائنو کی ڈوز دی گئی ہے۔

ان کی ویکسین کا اندراج میلسی کے علاقے سے کرایا گیا ہے جبکہ ان کا انتقال 3 سال قبل ہوا تھا۔

dar111.jpg


یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کو بھی ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں ویکسین لگ چکی تھی جن کا ایک اندراج لاہور جبکہ دوسرا اندراج نارووال کے علاقے سے کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ لندن میں موجود ہیں اور مستقبل قریب میں واپس آنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں رکھتے۔

دوسری جانب ریکارڈ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی ویکسین لگ چکی ہے جب کہ وہ بھی نواز شریف کے ساتھ لندن میں موجود ہیں۔ ان کی ویکسینیشن کا اندراج ڈی ایچ اے ملتان کے علاقے سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا۔ جب کہ ان کے کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کی خبر منظر عام پر آتے ہی حکام نے تحقیقات شروع کر کے ملوث افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
 

latif mk

MPA (400+ posts)
Put them in life prison whoever is committing these crimes because it’s putting Pakistan’s all the vaccination system on stake .
 

Back
Top