نوازشریف کے استقبال کیلئے جانیوالا جنتی،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

nawaz-jannah1h1.jpg

لاہور : مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے آنے والوں کو بریانی اور موٹر سائیکل کے بعد جنت کے ٹکٹ کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق چکن بریانی اور ون ٹو فائیو موٹرسائیکل کے بعد مینار پاکستان پر جلسے میں شرکت کے لیے ن لیگ کی ایک اور فخریہ پیشکش سامنے آگئی۔
https://twitter.com/x/status/1714198751546372562
ن لیگی رہنما کارکنوں کو جنت کے ٹکٹ دینے لگے، کمالیہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں سابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمان نے کہا نواز شریف کا استقبال کریں اور جنت میں جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور جانے والے سیدھے جنت میں جائیں گے۔

سائرہ بانو نے اس پر تبصرہ "کنفرم جنتی" کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیا
https://twitter.com/x/status/1714218897543667749
جنید سلیم نے سوال کیا کہ کیا یہ ویڈیو شیئر کرنے والا بھی سیدھا جنت میں جائے گا ؟
https://twitter.com/x/status/1714283985696874717
جس پر سائرہ بانو نے جواب دیا کہ جی لیکن کم از کم سو لوگوں کو فارورڈ کرے گا تب
https://twitter.com/x/status/1714292269833158980
فرحان منہان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک جنت کا لالچ دے رہا ہے اور ایک مجرے کروارہا ہے ـ میاں تیرے خاطر جانثار ہر حد تک چلے گئے پھر قوم نہیں مان رہی
https://twitter.com/x/status/1714211296470614280
ملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ بات بریانی اور قیمے والے نان سے شروع ہو کر ہونڈا 125 تک آئی تھی۔ اور اب سیدھا جنت کے ٹکٹ تک آ گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1714257951119003991
انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللّه نے بھی ماضی میں نواز شریف کے استقبال کو حج اکبر سے بڑا فریضہ قرار دیا تھا اور آج تک ان کو کسی عالم دین نے نہیں پوچھا۔ ابھی یہ لوگ الزام عمران خان پر لگاتے ہیں کہ ریاست مدینہ کی بات کر کے "مذہب کارڈ" کھیل دیا۔

اظہرصدیق ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو لوگوں کو روحانی پریس کانفرنس سے معافی مل رہی ہے اور دوسری طرف نواز شریف کا استقبال کرنے سے جنت مل رہی ہے!! ایسا آپ کو صرف اور صرف ملکت خداداد پاکستان میں ہی دیکھنے کو ملے گا!!
https://twitter.com/x/status/1714221414104838374
اکبر علی خان نے تبصرہ کیا کہ جنت کا حصول ہوا اب انتہائی آسان۔ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال کریں اور کنفرم جنت حاصل کریں۔ طالبان کے بعد اب ن لیگ نے بھی جنت کے ٹکٹ بانٹنے شروع کردیئے۔ن لیگ کے چوہدری اسد نے نوازشریف کے استقبال پرکنفرم جنت کی گارنٹی دے دی
https://twitter.com/x/status/1714312010010431907
ارسلان بلوچ نے کہاکہ کھوتا بریانی،نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام، قیمے والا نان ،اللہ رکھا پیپسی سے ہوتا ہوا براستہ ورکرز کنونشن میں مجرہ کروانے سے لے کر جنت کے ٹکٹ ہر اختتام۔ لیکن فائدہ لکھ نہیں ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1714279479215051083
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پٹواری اتنے بھی بھولے نہیں میاں صاحب کو دنیا میں چھوڑ کر جنت چلے جائیں ورنہ بریانی اور ولیمے کے کھانے کون کھائے گا؟
 

Back
Top