
نوازشریف کی وطن واپسی کا امکان ہے جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ نوازشریف کی اپیل مسترد ہونے کا امکان ہے اور اس صورت میں انہیں وطن واپس آنا پڑے گا، اس سلسلے میں ن لیگ کےحامی صحافیوں کی طرف سے یہ تاثر دیا جارہاہے کہ نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوگئی ہے اور ڈیل کی صورت میں وہ وطن واپس آرہے ہیں۔
ن لیگ کے حامی صحافی یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ نوازشریف کی اسٹیلشمنٹ سے ڈیل ہوگئی ہے، وہ وطن واپس آئیں گے کچھ عرصہ جیل میں رہیں گے، اس دوران انکی سزائیں ختم ہوجائیں گی، انکی نااہلی بھی ختم ہوجائے گی اور وہ ایک بار پھر حکومت میں آجائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے حامی صحافی مزید یہ دعوے بھی کرتے نظر آتے ہیں کہ نوازشریف سے تحریک انصاف کے وزراء اور ایم این ایز کی ملاقات بھی ہوچکی ہے اور جلد تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے، تحریک انصاف کے کتنے ایم این ایز نے ملاقاتیں کیں؟ کوئی تعداد 20 بتارہا ہے تو کوئی 15، کوئی 12 تو کوئی 10 بتارہا ہے۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ان خبروں پر یہ کہنا ہے کہ نوازشریف کی اپیل مسترد ہونے جارہی ہے اور انہیں ہر صورت وطن واپس آنا مجبوری بن جائے گی اسلئے وہ ڈیل کا تاثر دے رہے ہیں۔
غیرجانبدار صحافیوں کی بھی یہی رائے ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے بلکہ ڈیل کا تاثر دیا جارہا ہے تاکہ اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کو متحد رکھا جائے اور انہیں کسی دوسری طرف جانے سے روکا جائے۔
سوشل میڈیا صارفین کیا سوچ رہے ہیں؟ کچھ تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا صارفین ڈیل کی خبروں کو جھوٹا کہہ رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے ڈیل کی تو وہ ملک کی ایک بڑی جماعت کو اپنا مخالف بنالے گی اور عمران خان بھی چپ نہیں رہیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ڈیل دینے سے یہ ثابت ہوگا کہ ڈیل دینے سے نہ صرف پاکستان کے عدالتی نظام پر بلکہ فوج پر بھی سوال اٹھیں گے۔ تحریک انصاف کے حامی ان خبروں پر ن لیگ کو بوٹ پالشیاءکے طعنے دے رہے ہیں اور سوال پوچھ رہے ہیں کہ کہاں گئے سول سپریمیسی کے نعرے؟ کیا گیا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ؟
جبکہ ن لیگ کے حامی یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ نوازشریف کی وطن واپسی کی خبروں پر تحریک انصاف والے تھر تھر کانپ رہے ہیں، وہ یہ بھی دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ مہنگائی سے عوام تنگ ہیں اسلئے نوازشریف کو وطن واپس آنا پڑرہا ہے اور وہ وطن واپس آکر نہ صرف ووٹ کی عزت بحال کرائیں گے بلکہ عوام کے مسائل بھی حل کریں گے۔
ن لیگ کی رہنما حناپرویز بٹ کو امید ہے کہ نہ صرف نوازشریف کی اناہلی بلکہ انکی سزا بھی ختم ہوجائے گی اور وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن جائیں گے۔
تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اس پر تبصرہ کیا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے ڈیل کی امید میں مبتلا جماعت کی کُل سیاست ہی یہی ہے. جب اقتدار سے باہر ہو تو اپنے اداروں کے خلاف سازشیں کرو اور جب الیکشن قریب آئیں تو ہر کسی کے پاؤں پکڑ لو
https://twitter.com/x/status/1474634012131999745
صحافی مبشرزیدی نے لکھا کہ تمام یو ٹیوبیوں اور اینکروں کی خدمت میں عرض ہے نواز شریف نے 2023 سے پہلے واپس نہیں آنا کیوں لوگوں کا وقت ضائع کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1474415829882007556
حنابٹ نے تبصرہ کیا کہ بزدل عمران خان حکومت میں ہونے کے باوجود نواز شریف کے خوف سے تھر تھر کانپ رہا ہے۔ آج حکومتی ترجمانوں کا اجلاس خاص طور پر اس لئے بلایا کہ کہیں میاں صاحب واپس تو نہیں آ رہے۔ نیازی صاحب میاں صاحب واپس بھی آئیں گے اور نااہلی بھی ختم ہوگی انشااللہ ڈر اور خوف آپکا مقدر ہے
https://twitter.com/x/status/1474388235161935891
عمر انعام نے تبصرہ کیا کہ مُلک کی ایک انتہائی اہم شخصیت نے ایک بار صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان پوری دنیا سے مختلف سوچ رہا ہوتا ہے۔ آج پھر وہی ہوا۔ ن لیگ نواز شریف کی واپسی کا بیانیہ بنا رہی ہے، زرداری ڈیل کی آفرز کےدعوے کر رہا ہےجبکہ عمران خان ساری PTI تنظیمیں توڑ کر اب کلائمٹ چینج پر ٹویٹس کر رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1474354921411649546
بلال ناصر نے تبصرہ کیا کہ اس وقت ن لیگ یہ بیانیہ بنارہا ہے کہ نواز شریف اسٹبلشمنٹ سے ڈیل ہوگئی ہے وہ مہنگائی سے پریشان عوام کی خاطر پاکستان آئیں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ برطانیہ میں stay بڑھانے کی دوخواست ناکام ہوتی نظر آرہی ہے تو پاکستان واپس آنا اس بھگوڑے مجرم کی مجبوری بن جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1474383193193205760
محمد عفیف نے تبصرہ کیا کہ میرا خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس بار نواز شریف کو ڈیل نہیں دے گی، کیونکہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف بھی ان کے مخالف ہوجائے اگر ن لیگ اور پی پی جیسی کرپٹ جماعتیں انکو تگنی کا ناچ نچا سکتی ہیں تو تحریک اننصاف تو انکی جئی تئی کرکے رکھ دے گی
https://twitter.com/x/status/1474653193040801792
دلنواز خان کا کہنا تھا کہ ایک بات یاد رکھ لیجیے عمران خان کےپاس گنوانے کو کچھ نہیں کہ اگر وہ ہار گیا یا پیچھے ہٹا تو اسکا نقصان ہوگا بلکل بھی نہیں... اگر واقع میں کوئی ڈیل شیل ہورہی یا اگر نواز شریف کی سزا ختم کردی گئی تو پھر ملک کےساری جیلیں کھول دینگے. سارےمجرم رہا کردینگے... اسمبلیاں تہس نہس کردینگے
https://twitter.com/x/status/1474765246162251776
ن لیگی سپورٹر مہر شفقت کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم ڈیل ہوئی ہے یا کچھ اور ہوا ہے لیکن نواز شریف بھی آرہا ہے اور اس کی حکومت بھی آرہی ہے اور تو اور لیگی وزراء نے ملک درست ٹریک پر لانے کیلئے ہوم ورک بھی شروع کر دیا ہے
https://twitter.com/x/status/1474748326801072129
ایک اور لیگی سپورٹر نے دعویٰ کیا کہ جو بہروپیئے کہتے تھے ہم نواز شریف کو واپس ضرور لائیں گے آج میاں نواز شریف کے واپسی کے اعلان کے بعد ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1474766172256145412
غضنفر ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف نُ لیگ اور زرداری پیپلز پارٹی کے لئے گیٹ نمبر 4 بند ہوگیا ہے ۔ اب انُکو یہاں سے خیرات نہیں ملے گئی۔ بہت جلد نواز شریف کا لندن کا بھی گیٹ بند ہونے والا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1474765820396023817
جوکر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی اس کی خواہش نہیں مجبوری ہے! پاسپورٹ ویزہ سب ایکسپائر ہو چکے ہیں، نواز شریف دھکے کھا کر برطانیہ چھوڑنے سے پہلے ایسا ماحول بنا رہا ہے جس میں لوگوں کو لگے نواز شریف خود واپس آرہا ہے مجبوری کے بغیر کوئ پاگل ہی ہوگا جو لندن چھوڑ کر پاکستان کے جیل میں رہنا پسند کرےگا
https://twitter.com/x/status/1474102148996554752
بعض سوشل میڈیا صارفین نے ن لیگ کوبوٹ پالشیا قرار دیا اور کہا کہ وہ بوٹ پالش کرنے کیلئے کھڑے ہیں لیکن کوئی ان سے بوٹ پالش نہیں کرارہا۔
https://twitter.com/x/status/1474780710426882060 https://twitter.com/x/status/1474776886538604553 https://twitter.com/x/status/1474769993866821645
https://twitter.com/x/status/1474763741342453763
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-deal11211.jpg