نوازشریف کی بریت:اللہ نے سرخرو کیا یا لندن پلان نے؟دلچسپ تبصرے

na1h11h21h1h.jpg


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا، احتساب عدالت نے نواز شریف کو دس سال کی سزا سنائی تھی۔تجزیہ کاروں کے مطابق نوازشریف کی 10 سال کی سزا نیب کے ایک منٹ کے دلائل سے ختم ہوگئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز کی بریت کے فیصلے کے خلاف نیب نے اس وقت اپیل نہیں کی تھی، اب وہ فیصلہ حتمی ہے اس پر ہم دلائل نہیں دے سکتے تو عدالت نے کہا کہ پھر اس کو منظور کرلیں؟ ھس پر نیب نے ہاں میں جواب دیا تو عدالت نے نوازشریف کو بری کردیا۔

بیرسٹر شہزاداکبر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ججوں نے سزا دلوائی آج جرنیلوں نے بری کروا دیا…. پاکستان میں احتساب اور انصاف کی کہانی بھی صرف اتنی سی ہے!
https://twitter.com/x/status/1729850594695823772
اوریا مقبول جان نے اس پر کہا کہ نواز شریف کا نیب کے مقدمات سے بری ہوکر یہ کہنا کہ مجھے اللہ نے سرخرو کیا ہے ، بالکل ویسا ہی ہے جیسے کوئی ڈاکو ، ڈکیتی کے مقدمے میں رشوت دے کر بچ نکلےاور اللہ کو بھی اپنے جرم میں حصے دار بنانے کے لئیے مسجد میں قالین ڈلوائے یا کسی دربار پر لنگر کا اہتمام کردے
https://twitter.com/x/status/1729894059219824880
عمران بھٹی کا کہنا تھا کہ ظاہر عمران خان جس لندن پلان کا زکرکرتے تھے وہ اصلی حالت میں نافذ کیا جارہا ہے اور عمران خان کے موقف کو سچ ثابت کررہا ہے
https://twitter.com/x/status/1729828396325069137
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کےنوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کرنےکی حقیقیت بس اتنی سی ہےکہ ایون فیلڈفلیٹس موجود،نوازشریف خاندان ان فلیٹس میں موجود مگر نہ منی ٹریل موجود اور نہ کیس موجود
https://twitter.com/x/status/1729857690418159982
ثاقب بشیر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیل میں نیب نے دلائل کے لیے آدھ گھنٹہ مانگا تھا لیکن آدھے منٹ میں ہی سب کچھ بول دیا اور نواز شریف بری ہو گئے
https://twitter.com/x/status/1729824906144023006
مبشرزیدی نے کہا کہ سو آئی ایس پی آر کی ایک لوہار کی
https://twitter.com/x/status/1729831648726778050
محمد عمیر نے تبصرہ کیا کہ اللہ میاں نے کہا میاں صاحب جھوٹا سٹام دو اور چار سال بیماری کے بہانے باہر رہو،ساری دنیا میں جاو پاکستان میں نہ آنا،پھر اللہ نے اپنا حافظ بھیجا جس نے اللہ میاں کا پیغام میاں نواز شریف کو دیا پھر نواز شریف واپس آئے تو اللہ میاں نواز شریف کو سرخرو کیا۔
https://twitter.com/x/status/1729833058088399205
طارق متین کا کہنا تھا کہ یہ بریت پیچھے ہٹنے سے ہوئی ہے نواز شریف نے بے گناہی کا ثبوت اب بھی نہیں دیا
https://twitter.com/x/status/1729832006165451000
اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ نیب اور عدالت مل کر اس نتیجے پر پینچے ہیں کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے نواز شریف اور ان کے خاندان کا کوئی تعلق نہیں
https://twitter.com/x/status/1729826743064707300
عدنان عادل نے تبصرہ کیا کہ لندن کے جن ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں نواز شریف چار سال رہ کر پاکستان آئے ہیں ان سے نواز شریف کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ اسلیے انہیں بری کر دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1729837093449318737
ملیکہ بخاری نے کہا کہ گاڈ فادر کا لفظ انکے لئے ہی لکھا گیا ہے۔ مریم نواز کا ترازو کے پلڑے برابر ہونا پاکستان کی عوام نے دیکھا اور ایک قومی مجرم کو پاکستان کی عدالت نے بری کر دیا۔ قومی مجرم اب ایوان کی زینت بننے کیلئے تیار ہے اور محب وطن، باوقار پاکستانی جیلوں میں اسیر اور قید ہیں۔ نظام عدل کی اس عمدہ کارکردگی پر انکو پاکستان کی عوام سلام پیش کرتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1729833463849656520
اکبر کا کہنا تھا کہ نیب نے جواب دیا میاں صاحب لاڈلے ہیں انکو بری کردیں
https://twitter.com/x/status/1729828406353633645
 

Conservative liberal

Senator (1k+ posts)
ye log Allah/Islam ko kyun betch m le aate hain... bus keh de k insaf hogaya, kch bhi keh dein... Allah/islam ko tu betch m na laen apne gandi siasat k lae.
 

Back
Top