نوازشریف ،زرداری کا علیم خان اور ترین گروپ سے فوری رابطوں کا فیصلہ

aleem-jah112.jpg


حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے آصف زرداری اور نوازشریف علیم خان اور جہانگیرترین کی طرف دیکھنے لگے۔۔ علیم خان اور جہانگیرترین گروپ سے فوری رابطوں کا فیصلہ

نجی چینل سماء نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، سابق صدرآصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق حتمی تاریخ پر اتفاق نہ ہو سکا۔

دوسری جانب آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان رات گئے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ سے فوری رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اہم ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔

تینوں جماعتوں کے مابین ہونے والی اس ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سردار ایاز صادق، سید خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اور مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

اپوزیشن قائدین کو ن لیگ کی جانب سے اشتر اوصاف اور زاہد حامد جب کہ پیپلزپاٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے کامران مرتضیٰ نے بھی قانونی و آئینی مشاورت فراہم کی۔ اس بیٹھک میں حکومت کے اتحادیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے ہونے والے رابطوں کی تفصیلات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ملاقات میں تینوں سربراہان نے نمبر گیم پر غور کیا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کا ٹاسک تینوں جانب سے مقرر کیے گئے قانونی ماہرین کو سونپ دیا گیا ہے۔

اپوزیشن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 100 فیصد امکان ہے کہ اس حکومت سے اس ملک اور قوم کو نجات مل جائے گی۔ اپوزیشن قیادت کا کہنا ہے تحریک عدم اعتماد کیلئے 48 یا 72 گھنٹے کی کوئی بات نہیں، ہم اپنے پتے مناسب وقت پر پھینکیں گے۔

جب کہ آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے رات گئے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں عدم اعتماد کی تحریک کی تاریخ اور دیگر قانونی نقطوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ سے متعلق بات چیت ہوئی۔
 

jeo pakistan

MPA (400+ posts)
جب سیاست میں کوئی ویژن نہ ہو اور مقصد صرف اقتدار اور پیسہ ہو پھر یہ مادر چود گدھے کو بھی باپ بنا لیں گئے لعنت ان لوگوں پر جو اب بھی ان حرام زادوں کی حمایت کرتے ہیں
 

Back
Top