
نیب ترمیمی آرڈیننس کے ثمرات: نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی کو توشہ خانہ کیس میں ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس بند ہو گیا ۔
احتساب عدالت نے کیس واپس نیب کو بھیج دیا، احتساب عدالت میں مزید ٹرائل نہیں چلے گا
شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے بھی ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کر رکھی تھی۔
دوسری جانب آصف زرداری کیخلاف 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریفرنس بھی نیب کو واپس کردیا گیا ہے۔
نیب نے زرداری دور کے ایوان صدر میں اسٹینو مشتاق اور زین ملک کا مشترکہ اکاونٹ سامنے آنے پر کیس بنایا تھا ، کلفٹن میں سابق صدر کے گھرکی خریداری میں اسی اکاونٹ سے ادائیگی کا الزام تھا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nab11h1h1.jpg
Last edited: