
نواب شاہ میں تھانہ بچل پور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایس ایس پی تنویر تنیو کے مطابق، اغوا کا مقدمہ ٹرک ڈرائیور صاحبزادہ ولد شہزادہ کی مدعیت میں تھانہ نواب شاہ میں درج کیا گیا ہے، جس میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم ایس ایچ او تھانہ بچل پور صادق وگن، ہیڈ محرر ماجد میر جت، اور ہیڈ کانسٹیبل شیر محمد سرگانی واقعے میں ملوث ہیں اور ایس ایچ او ابھی تک فرار ہے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/RcFwJyD/cig.jpg