
ابوبکر کے حوالے سے ایک میسیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں کہا گیا کہ میرا تعلق لکی مروت کے ایک گاؤں سے ہے۔ عمران خان کا میں بچپن سے ہی سپورٹر تھا۔ میری عمران خان سے ملاقات کے بعد سے زندگی بالکل تبدیل ہو گئی۔
اس میسیج میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی جلسوں میں ہم جنس پرستی، لونڈے بازی، نشہ فروشی، اور چند پیسوں کے عوض بچے سپلائی ہوتے تھے۔جو بچہ یا جوان لڑکا ان کو پیارا لگتا اسے اٹھا کے لے جاتے اور بدفعلی کرتے تھے۔ نشہ آور چیزیں کھلا کر پارٹی کارکن اجتماعی زیادتی بھی کرتے تھے۔ اور جو بولنے کی کوشش کرتا اسے اپنی بدمعاشی سے چپ کروا دیتے۔
میسیج کے مطابق یہ سب قوم لوط کی اولادوں میں سے ہیں اور یہ سب دیکھنے کے بعد میں نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کر دیا۔
بعدازاں ابوبکر کا ردعمل سامنے آگیا اور کہا کہ میرے حوالے سے غلط خبریں چلائی گئیں، میں آج بھی پی ٹی آئی کا سپورٹر ہوں اور جو اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر ہے وہ جعلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1735186329628020935
واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران رونے والے بچے کو ملاقات کے لیے اپنے گھر بنی گالہ بلایا ۔
بچہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر جلسہ گاہ میں روتا رہا تھا۔عمران خان نے ویڈیو دیکھ کر ابوبکر کو ملاقات کے لیے اپنے گھر بنی گالہ بلالیا۔ ابوبکر عمران خان سے مل کر جذباتی ہوگیا اور ایک بار پھر رو پڑا۔
سابق وزیر اعظم نے بچے کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا ہ رونے کی کیا بات ہے؟ عمران خان نے گلے لگایا کہا کہ تمہیں ابھی بڑے کام کرنے ہیں۔
ننھا ابوبکر عمران خان کے لیے انگوٹھی کا تحفہ بھی لایا۔ عمران خان نے ننھے فین کی انگوٹھی پہن لی اور تصاویر بھی بنوائیں۔ عمران خان نے بچے کی فرمائش پر قمیض پر آٹو گراف بھی دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/abub11h211.jpg