
کامران اکمل کی جانب سے احتجاجاً پی ایس ایل سے دستبرادری کے اعلان کے بعد غیر ملکی کھلاڑی نے مفت میں اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیر ہارڈ ایرا سمس نے کامران اکمل کی پی ایس ایل میں جگہ پر کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیرہارڈ ایرا سمس نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پی ایس ایل کیلئے منتخب کیا جائے میں مفت میں کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔
یادرہے کہ پی ایس ایل سیز ن 7 کی ڈرافٹنگ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا جس پر احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں مجھے پلاٹینیم سے گولڈ کیٹیگری میں منتقل کیا گیا تھا میں نے تب بھی احتجاج کیا مگر تب پشاور زلمی کی جانب سے مجھے اگلے سیزن میں
کیٹیگری کی بہتری کی یقین دہانی کروائی گئی، مجھے ہمدردی نہیں چاہیے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8namfrepsl.jpg