Night_Hawk
Siasat.pk - Blogger
نمک کا کم استعمال معدے کے سرطان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے ، تحقیق
ویب ڈیسک جمعـء 16 جنوری 2015
نمک کا زیادہ استعمال نہ صرف ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کو بڑھاتا ہے بلکہ دل کی بہت سی بیماریوں کے لئے بھی خطرناک ہے، تحقیق فوٹو:فائل
لندن: ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نمک کا کم استعمال معدے کے سرطان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کھانے میں نمک کا زیادہ استعمال نہ صرف ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کو بڑھاتا ہے بلکہ دل کی بہت سی بیماریوں کے لئے بھی خطرناک ہے اس لئے اس کانہایت کم استعمال کرناچاہئے اسی حوالے سے لندن میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نمک کا کم استعمال معدے کے سرطان سے بچاؤ میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ نمک کا زیادہ استعمال معدے میں سرطان پیدا کرنے والے جراثیم ہیلی کو بیکٹر پائی لوری( Helicobacter pylori ) کی نشوونما میں مدد فراہم کرتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق انسان کو روزانہ 5 گرام یعنی ایک چمچ سے زیادہ نمک کا استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ نمک کا زیادہ استعمال صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔
http://www.express.pk/story/318957/

- Featured Thumbs
- http://www.mastersinhealthcare.com/wp-content/uploads/salt.jpg
Last edited by a moderator: