
شہر قائد میں جرائم کا بازار گرم ہے، آئے روز لوٹ مار اور ڈکیٹی کی واردات رونما ہوتی ہیں، چند روز قبل نوجوان شاہ رخ بھی گھر کی دہلیز پر ڈاکو کی فائرنگ کی نذر ہوگیا، لیکن ان جرائم پر قابو پانا مشکل سے مشکل ہوتا جارہاہے۔
کراچی پولیس چیف نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اگر نفری دُگنی کر دیں تو بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا/
کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے متعلق گفتگو کی۔
عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ کراچی میں پولیس کی نفری دُگنی بھی کر دیں تو بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا، شہر کو ڈیڑھ سے دو لاکھ کیمروں کی ضرورت ہے، جب تک شہر میں ہر جگہ کیمرے نہیں لگیں گے اس وقت تک جرائم کی شرح پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، گزشتہ سال کی نسبت جنوری کے دوہفتوں میں جرائم کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ہواہے،سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ س ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachi-pol1i1i1i.jpg