نظام ننگا ہوگیا، #ہوگئی_انصاف_کی_موت ٹاپ ٹرینڈ

nawh1i1h2h213.jpg

نوازشریف کو تیز ترین ریلیف۔۔ سزا یافتہ اور اشتہاری ہونے کے باوجود ایک ہی دن میں 2 ضمانتیں۔۔سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر گرفتاری سے روک دیا ہے۔

احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی اورایکس پر "ہوگئی انصاف کی موت " ٹاپ ٹرینڈ بنارہا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کہ ایک مجرم کو اتنا بڑا ریلیف، کیا یہی وہ این آر او تھا جو عمران خان سے مانگا جارہا تھا؟ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عدالتی نظام کو ننگا کرنا اور اس کی بے بسی کا تماشہ بنانا مناسب خیال کیا اور آج یہ برہنگی چوبیس کڑور عوام کے سامنے ہے ۔

معروف وکیل رہنما ربیعہ باجوہ نے تبصرہ کیا کہ آج ہماری عدلیہ نے قانون کو نواز شریف کے سامنے سرنڈر کروایا ہے،، آج قانون نواز شریف کے سامنے جھک گیا،، صرف یہ کہوں گی کہ شیم آن عدلیہ
https://twitter.com/x/status/1714920422448513385
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ یہ تھا وہ این آر او جو عمران خان کہتا تھا کہ میں نہیں دوں گا
https://twitter.com/x/status/1714958633824620861
ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ قومی مجرم عوام کے پیسے کا ضامن ہوتے ہوئے اپنے عہدے کے ساتھ انصاف نا کرے اور ملک و قوم کے پیسے کو چوری کرے نا صرف یہ بلکہ جائدادیں بنا لے، عدالت سے مفرور اشتہاری کے لئے ایک نئی قانونی مثال قائم کرتے ہوئے قانونی تقاضوں کو رد کرتے ہوئے عدالتوں سے ریلیف ملا ہے باقی غریب اور چھوٹا مجرم انصاف کی امید میں صبر کا دامن تھامے رکھے ۔
https://twitter.com/x/status/1714895847731703860
ارسلان بلوچ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان جو غیر قانونی سزا سنائی گئی جبکہ اسی توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے وارنٹ معطل کر دئیے گئے۔انصاف گیا تیل لینے
https://twitter.com/x/status/1714891814648324599
صابرشاکر نے تبصرہ کیا کہ جب الیکشن جیتنے کیلیے مجرموں کا سہارا لینا پڑجائے تو سمجھ جائیں کہ پلان ٹُھس ہوگیا ہے
https://twitter.com/x/status/1715006377733628134
اوریا مقبول جان نے لکھا کہ نواز شریف واپس آکر سیدھا جیل بھی جاسکتا تھا اور پھر اگلے دن ضمانت کی درخواست دے کر رہا بھی ہو سکتا تھا لیکن اس نے پاکستان کے عدالتی نظام کو ننگا کرنا اور اس کی بے بسی کا تماشہ بنانا مناسب خیال کیا اور آج یہ برہنگی چوبیس کڑور عوام کے سامنے ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1714921897933107222
فیاض راجہ نے لکھا کہ تیز ترین نظام انصاف کا ننگا ناچ جاری ایک مرد مومن نے تمہیں عوام کی نظروں میں ننگا کردیا تھا اب روزانہ تم صرف ناچ رہے ہو۔
https://twitter.com/x/status/1714902463428383174
وقاص اعوان نے لکھا کہ جب نظام ننگا ہو رہا ہے تو پھر شرم کیسی نواز شریف کی واپسی پر دو نجی طیارے شہر بھر میں ڈیڑھ گھنٹے پھولوں کی پتیاں برسائیں گے مزے کی بات ہے کہ سول ایوی ایشن نے بھی اجازت دے دی ہے
https://twitter.com/x/status/1715027187219239342
ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے ان کے سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود جو "ضمانت" دی گئی اور متوقع گرفتاری روکی گئی کل اگر عمران خان کو زبردستی الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے سزا سنائی گئی تو عوام عمران خان کی بھی ضمانت مانگے گی۔ عمران خان تو جیل بیٹھا بھاری اکثریت سے الیکشن جیت جاۓ۔
https://twitter.com/x/status/1714934142100537360
فوادچوہدری نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو ریلیف نواز شریف کو ملے کوئ اور جماعت اس کا تصور بھی نہیں کر سکتی، 1988 سے پاکستان کی سیاست میں نواز شریف کیلئے وہ وہ ہوا جس کا تصور کرنا بھی کسی اور کیلئے ممکن نہیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1714921814890086672
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سزا بھی اُتنے ہی بھونڈے طریقے سے دی گئی تھی جتنے بھونڈے طریقہ سے اُن کو دیا گیا آج کا ریلیف۔ معزز جج صاحبان کو شاید اندازہ ہی نہیں کہ نظام انصاف کے بیچ چوراہے میں کپڑے اُتر چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1714979527502246028
ہاشمیات نے لکھا کہ الحمدللہ۔ عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوا۔ اگر آج مجرم نواز شریف کو ریلیف نہ ملتا تو یقین جانیں میرا اس سسٹم، و اسٹبلشمنٹ سے اعتماد ہی ختم ہو جانا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1714892437229817957
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
In Haramiyon k kaan par juuun takk nahi reengti.
Shayad in k paas hi nahi hain ya juuun takk ko ghairat aagai hai.
 

Back
Top