جہانگیر ترین گروپ نے کہا ہے کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہانہ سمجھا جائے، ترین گروپ اپنے رکن اسمبلی کے ساتھ کھڑا ہے۔
لاہور میں رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کی رہائشگاہ پر جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں نذیر چوہان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔
اس موقع پر ترین گروپ کے ارکان نے نذیر چوہان کے خلاف انتقامی کارروائی کی پرزومذمت کی ۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہانہ سمجھا جائے، ترین گروپ اپنے رکن اسمبلی کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس دوران ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کو نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء پر خراج تحسین پیش کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر سے منتخب نمائندوں کی عزت بحال کی، کل ترین گروپ کے ارکان عدالت میں یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں، اس حوالے سے آواز بلند کریں گے۔
سورس