
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کی مارچ کے مہینے میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خبریں گردش کررہی ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے مارچ کے مہینے میں ملاقات کرنے والے سیاستدانوں کی ایک فہرست سامنے آئی ہے جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام شامل ہیں اہم اس فہرست میں ایک نام ایسا بھی ہےجسے پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سے منسوب کیا جارہا ہے۔
یہ نام پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل کا تھا جسے کچھ صحافتی حلقوں نے پیپلزپارٹی رہنما ندیم افضل چن قرار دیا اور اس سے یہ نتیجہ اخذ کرکے اپنا تجزیہ بھی پیش کرنا شروع کردیا کہ ندیم افضل چن نے عمران خان سے جیل میں حکومت سازی کے معاملے پر مشاورت کیلئے ملاقات کی ہے، حقیقت یہ ہے کہ ندیم افضل چن نے 2022 میں ہی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
صحافی سحرش مان نے کہا کہ ندیم افضل چن نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی، یہ ملاقات میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوئی، اس ملاقات میں کیا پیغام اور کیا آفررز دی گئی ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1798651718080852224
اب اس ملاقات کی خبروں کے بعد صحافتی و سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ ندیم افضل چن نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کیوں کی؟ تاہم کچھ صحافیوں نے اس معاملے کی حقیقت کھول کر سامنے رکھی جس سے قیاس آرائیوں کادم گھٹ گیا۔
احمد جنجوعہ نے سحرش مان کی ٹویٹ کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ یہ کور کمیٹی کے رکن ندیم افضل عرف بنٹی بھائی ہیں، برائے مہربانی بیان دینے سے قبل تصدیق کرلیا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1798670877984493694
صحافی حسین احمد چوہدری نے یہ فہرست شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلا نام جہلم سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل بنٹی کا ہے، یہ ندیم افضل چن نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1798668682790621573
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadem1h1i1h.jpg