
اداکارہ عائشہ عمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام جی سرکار میں شرکت کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور ٹی وی میزبان ورکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو مشورہ دیا ہے۔
اداکارہ عائشہ عمر نے ایک آن لائن شو میں شریک ہوئیں۔ جہاں انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے کہا کہ آپ بلاول بھٹو زرداری کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی؟
عائشہ عمر نے بلاول کو مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ کی اردو بہتر ہو رہی ہے اور بہتر کریں کیونکہ یہی کامیابی کی چابی ہے۔
میزبان نعمان اعجاز نے کہا سب کے ہر دلعزیز عامر لیاقت صاحب کو کیا مشورہ دیں گی؟ تو عائشہ عمر نے کہا مجھے لگتا ہے کہ انہیں اپنی نجی زندگی کی چیزیں عوامی سطح پر نہیں بتانی چاہئیں اور ان کا تماشہ نہیں بنانا چاہئے۔