نجم سیٹھی بہترین، رمیز راجہ اپنی اصلی جگہ پر آگیا،وسیم اکرم

wasi1m1h1h.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اپنی اصلی جگہ پر آگیا ہے، نجم سیٹھی پی سی بی کیلئے بہترین آدمی ہیں، یہ تصور انتہائی غلط ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سربراہ کوئی سابق کھلاڑی ہی ہونا چاہیے۔

سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کی برطرفی کے بعد کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ رمیز راجہ اپنی اصلی جگہ پر آگیا ہے اور یہ تصور انتہائی غلط ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سربراہ کوئی سابق کھلاڑی ہی ہونا چاہیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک انتظامی عہدہ ہے جس کیلئے دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ رابطوں کی ضرورت ہوتی ہے! میرے خیال میں نجم سیٹھی اس کام کیلئے بہترین آدمی ہیں!

رمیز راجہ کے ایشیاء کپ 2023ء کے حوالے سے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران بیان کہ "اگر آئندہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں آتا تو پاکستان بھی جواب میں ورلڈکپ کیلئے انڈیا نہیں جائے گا" پر کہا کہ یہ گلی محلے کی کرکٹ نہیں کہ آپ نہ آئے تو ہم بھی آپ کے ملک نہیں جائینگے! یہ کون ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کو چلا رہے ہیں۔ رمیز راجہ 6 دن کیلئے آیا تھا اب وہ اپنی اصلی جگہ پر واپس آگیا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 2023ء ایشیاء کپ کی میزبانی کے حوالے سے نجم سیٹھی نے انتہائی سمجھداری سے جواب دیا ہے کیونکہ اس کا فیصلہ پاکستان اور بھارت دونوں حکومتوں کی منظوری سے ہی ہو گا جس کیلئے آپ کو دوسرے ممالک کے بورڈز کے ساتھ مناسب طریقے سے بات کرنی ہوتی ہے! نجم سیٹھی انتہائی تجربہ کار آدمی ہیں۔مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میری اس بات سے ناراض ہونگے!

بھارت کی طرف سے گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ایشیاء کپ کیلئے اپنی ٹیم بھیجنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا گیا تھا جس کے جواب میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا تو ہم بھی بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت نہیں کریں گے!

یاد رہے کہ صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جے شاہ نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان جا کر ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی، ہوسکتا ہے ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے تاہم اب معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) حکام کے ساتھ 4 فروری کو بحرین میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
اگر آئندہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں آتا تو پاکستان بھی جواب میں ورلڈکپ کیلئے انڈیا نہیں جائے گا" پر کہا کہ یہ گلی محلے کی کرکٹ نہیں کہ آپ نہ آئے تو ہم بھی آپ کے ملک نہیں جائینگے!
غیرت تو آنی جانی چیز ہوتی ہے وہ ہمیں ذلیل کریں ہمیں نہیں بولنا چاہیئے
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
پیشہ ورانہ حسد پاکستان میں کوٹ کوٹ کر بھری پڑی ہے.

وسیم اکرم نے ایک بہت اچھی بات کہیں. ہم خود ہی اپنے سب سے بڑے دشمن ہیں. یہ بات سب سے پہلے وسیم اکرم پر ہی لاگو ہوتی ہے.
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Yes, Ramiz gave statement that people named in justice qayyum's report should not have been allowed to play for Pakistan again and clearly Wasim is upset about that.
players like hafeez were also sidelined because they openly spoke against fixers.
Sethi allowed Amir out of the way against the law. Like birds flock together.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
رمیز راجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ٹیم کا واحد پلیئر تھا جس پر جسٹس قیوم ٹریبیونل میں کیس نہی تھا۔ اور یہ کہ متعدد کھلاڑیوں پر جرمانے اور پابندیاں لگی تھیں کہ انہیں کبھی کوئی اہم عہدہ یا کپتانی نہ دی جائے۔ رمیز راجہ نے مزید کہا تھا کہ اگر اس کا بس چلتا تو ان تمام کھلاڑیوں کو اسی وقت فارغ کر دیتا کیونکہ یہ سب میچ فکسنگ میں ملوث تھے لیکن اس وقت کی حکومت نے انہیں وارننگز اور جرمانے کر کے بچا لیا تھا۔
اس انٹرویو میں وسیم اکرم کا نام بھی لیا گیا تھا۔
اب وسیم اکرم اپنا یہی غصہ نکال رہا ہے۔ حالنکہ ہر بندہ جانتا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ہسٹری میں وسیم اکرم سے بڑا کوئی فکسر نہی رہا۔ یہ انڈیا کے خلاف میچز میں ہمیشہ بِک جایا کرتا تھا۔ مجھے انڈیا میں ورلڈ کپ کا وہ کوارٹر فائنل اچھی طرح یاد ہے جب یہ عین ٹاس کے وقت زخمی بن کر ٹیم سے باہر بیٹھ گیا تھا۔​
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Ajj kal akhri umar mee zaleel honee ka haar kissi ko shooq charha howa hee. Yee wohee kuti ka bacha hee jiss ne sari zindagi mulk becha hee. Iss se aise he umed thee