ناشتہ کرنا کیوں صحت کیلئے ضروری ہے؟

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
415725_71425546.jpg


[FONT=&amp]
[/FONT]

[FONT=&amp]ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے لیکن ہم میں سے بیشتر ناشتہ ہی نہیں کرتے۔
[/FONT]


[FONT=&amp] کئی تحقیقوں سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ناشتہ صحت کے لیے مفید ہے۔ صبح کے ناشتہ کی اہمیت زیادہ اس لئے ہے کیونکہ صبح کے وقت ہمارے جسم کا میٹا بولزم نظام بہتر ہوتا ہے۔ صبح ہم جو بھی کھاتے ہیں وہ جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ صبح کے ناشتے سے ہمارے جسم کو جو توانائی حاصل ہوتی ہے وہ پورے دن کے لیے کافی ہوتی ہے۔ایک سروے میں بھاری ناشتہ کرنے والے بچوں کو ان بچوں سے بہتر پایا گیا جو ہلکہ ناشتہ کرتے تھے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک حالیہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے علاوہ بڑوں کے لیے بھی ناشتہ کرنا اتنا ہی فائدہ مند ہے۔ ناشتا کرنے کی باقائدہ عادت امراضِ قلب سے بچا سکتی ہے۔

detox-quinoa-bowl.jpg


گھر کی خواتین عام طور پر گھر کے تمام افراد کے لیے ناشتہ تیار کرتی ہیں مگر خود ناشتہ نہیں کرتی۔ اکثر خواتین ناشتے کے نام پر بس چائے کا ایک کپ ہی پی لیتی ہیں۔ یہ طریقہ بالکل غلط ہے کیونکہ خواتین پر پورے گھرانے کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اگر ان کی صحت ٹھیک نہیں ہوگی تو وہ کسی کا خیال بہتر طور پر نہیں رکھ پائیں گی۔

caprese-avocado-breakfast-toast-1200x795.jpg


کہا جاتا ہے کہ ناشتہ کسی بادشاہ کی طرح ، دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا کسی فقیر کی طرح کرنا چاہئیے۔ ایک بھرپور ناشتے میں کاربوہائیڈریٹ، چکنائی، پروٹین، حیاتین اور معدنیات شامل ہونے چاہئیے۔

895891.jpg


ناشتے کی مدد سے وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ جو افراد اپنے دن بھر کی کیلوریز کا پچاس سے ساٹھ فیصد حصہ ناشتے میں کھا لیتے ہیں ان کا وزن تین ماہ کے دورانیے میں اٹھارہ پائونڈ تک کم ہوا جبکہ ایسے لوگ جو کم ناشتہ کرتے ہیں ان کا وزن تین ماہ کے بعد بس سات پاؤنڈ تک ہی کم ہو سکا۔

[/FONT]

[FONT=&amp][/FONT]
[FONT=&amp][/FONT]
 
Last edited by a moderator:

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اچھی صحت کے لیے بھرپور ناشتہ کریں

Nawaz Sharif aur us kay Gonglu 24 ghanthay har khana Nashta samejh kar harap kartay hain....kiyoon kay nashta sehat mundh nota hai....

(with apologies from Ustaad jee)
 

Back
Top