
اداکارہ و میزبان نادیہ خان اور رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کے درمیان جنگ مزید بڑھتی جارہی ہے،شرمیلا فاروقی کے بعد نادیہ خان نے انہیں پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے،نادیہ خان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کو بھیجے گئے پچاس کروڑ ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا کہ پی پی رہنما نادیہ خان کی سوشل میڈیا کی ذریعے تضحیک کررہی ہیں۔
شرمیلا فاروقی اپنی سوشل میڈیا پوسٹس سے نادیہ خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنا رہی ہیں، تضحیک آمیز سوشل میڈیا پوسٹوں سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے،مانیسہ فاروقی کا نادیہ خان دل سے احترام کرتی ہیں، شادی کی تقریب میں اپنا وی لوگ بنایا تھا وہ انیسہ فاروقی کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔
ہرجانے کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شرمیلا فاروقی نادیہ خان کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد سوشل میڈیا پوسٹس کررہی ہیں،شرمیلا فاروقی نادیہ خان سے غیر مشروط معافی مانگیں،ہرجانے کے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی معافی نامہ سوشل میڈیا پر بھی جاری کریں، وہ 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ نادیہ خان قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہیں۔
پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان نے والدہ کی ویڈیو شیئر کرکے ڈھٹائی دکھائی اور کہا کہ کچھ غلط نہیں ہے،والدہ کی اجازت کے بغیر اداکارہ نادیہ خان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ان کے میک اپ اور ڈریسنگ کا مذاق بنایا،میری والدہ پرائیویٹ پرسن ہیں ان کا سیاست اور شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے، نادیہ خان نے ان کی تضحیک آمیز ویڈیو بنائی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadia-khan-adn-sharmial.jpg