
کراچی کے ایک نادرا آفس میں افسر نے بزرگ خاتون اور اس کے بیٹے سے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کردیں، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں واقع نادرا آفس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک نادرا افسر نے بوڑھی خاتون اور اس کے بیٹے سے بدسلوکی کرتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردیں۔
منظر عام پرآ نے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے آنے والی ایک بوڑھی خاتون کو افسر جھڑک رہا ہے اور اس کے بیٹے کو کہہ رہا ہے "بار بار اس بڈھی کو کیوں لے کر آرہا ہے، 100چکر بھی لگائے گا تو کام نہیں ہوگا، گجر نالے والے نادراآفس جاؤ"۔
نادرا افسر نے خاتون کو اس کے بیٹے سے صرف بدسلوکی ہی نہیں کی بلکہ انہیں دھمکاتا بھی دکھائی دے رہا ہے، افسر نے کہا کہ بدمعاشی ہے ، باہر آکر سمجھاؤں، بوڑھی خاتون بدسلوکی کے باوجود افسر کو روکنے کی کوشش کرتی ہے اور جانے دو بیٹا کہہ کر اس کا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔
اس سارے واقعے کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے والے شہری سے بھی نادرا افسر بدتمیزی کرتے ہوئے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadra-badkalam111.jpg