
گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف سپریم کورٹ پر خوب گرجے برسے اور ججز کو ہی ملکی بحرانوں اور مسائل کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی۔۔ خواجہ آصف نے نہ صرف ججز پر تنقید کی بلکہ اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ لڑنی ہےتو پھر جنگ ہوگی۔ پارلیمنٹ اپنے وزیراعظم کی قربانی نہیں دے گی۔ ان (ججوں) کو بھی بتایا جانا چاہئے کہ ان کی کیا اوقات ہے
انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ کی تاریخ کا حساب دیا جائے، یہاں اسمبلی میں خصوصی کمیٹی بنائی جائے، ایک ہاؤس کمیٹی بنائی جائے جو ذوالفقار بھٹو کی شہادت، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کا اور آئین کی پامالی کا عدلیہ سے حساب لے، اس عدلیہ سے حساب لے، یہ اپنے ماضی کا حساب دے، ہم اپنے آباد و اجداد کا حساب دے رہے ہیں، ہر روز دیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1653420873192292356
دلچسپ بات یہ ہے کہ خواجہ آصف پارلیمنٹ سے یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کا حساب لینے کی بات کررہے ہیں جبکہ خواجہ آصف خود یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کے درخواست گزار تھے اور یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کیس میں پیش پیش تھے۔
اس وقت کی اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کو مسترد کیا تو خواجہ آصف نے یوسف رضاگیلانی کی اہلیت سے متعلق درخواست دائر کی۔ خواجہ آصف کیساتھ ساتھ عمران خان بھی اس کیس میں فریق تھے۔
دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ توہین عدالت کیس میں سزا سے وزیراعظم نااہل ہوچکے ہیں ، انہیں کام کرنے سے فوری روکا جائے، ان پٹیشنز میں وفاق ، وزیراعظم، الیکشن کمیشن اور اسپیکر اسمبلی کو فریق بنایاگیاہے۔
امداد سومرو نے طنز کیا کہ گیلانی کو نااہل کروانے والا پٹیشنر قومی اسمبلی میں مطالبہ کررہا ہے کہ ایک کمیٹی بنائی جائے تو یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کا حساب لے
https://twitter.com/x/status/1653380200980160513
خواجہ آصف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پر آج آپ نے افسوس کا اظہار کیا لیکن اس کے نا اہلی کیلئے نواز شریف سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے ؟
https://twitter.com/x/status/1653430546398081029
اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ ہم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ ہم کہہ سکیں کہ ہم نے ماضی میں بہت غلطیاں کیں، ہمیں ایک دوسرے سے درگزر کرنا چاہئے۔
یوسف رضاگیلانی کی نااہلی میں ن لیگ سب سے آگے تھی۔ن لیگ یوسف رضاگیلانی کی نااہلی پر جلوس نکالتی رہی اور اسے مجرم وزیراعظم کہتی رہی جبکہ احسن اقبال "سزایافتہ وزیراعظم نامنظور" کے پوسٹرز لہراتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1641111696151388161
سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر نوازشریف نے ردعمل دیا تھا کہ سپریم کورٹ نے یوسف رضاگیلانی کو سزا دی ہے اور یوسف رضاگیلانی کہہ رہے ہیں کہ میں اپیل میں نہیں جاؤں گا، بھئی اپیل سے پہلے نیچے اترو، گھر جاؤ اور اپیل کرو، اگر اپیل میں تمہارے خلاف فیصلہ ہوتا ہے تو تم بالکل گھر جاؤ گے اور اگر تمہارے حق میں آتا ہے تو دوبارہ آجاؤ
نوازشریف نے یہ بھی کہا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلہ دے اور آپ اسے ماننے سے انکار کردیں، یہ انسانوں کی بستی ہے حیوانوں کی بستی نہیں، نیچے اترو،
https://twitter.com/x/status/1375853379814100992
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gillanaiahahsa.jpg