
ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق جون کے مقابلے میں ماہ جولائی میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جون کے مقابلے ماہ جولائی میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم گزشتہ برس جولائی میں مہنگائی کی سالانہ شرح 28 فیصد پر تھی جو کم ہو کر اب 11 اعشاریہ 1 فیصد سالانہ پر آ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی 2024ء میں مہنگائی کی شرح میں 2 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح میں 11.1 فیصد تک آگئی ہے۔ گزشتہ برس ماہ جولائی 2023ء میں سالانہ مہنگائی 28 اعشاریہ 3 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی 13 اعشاریہ 2فیصد اور دیہات میں 8 اعشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ماہ جون میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12 اعشاریہ 6 فیصد تھی اور گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت میں 75 اعشاریہ 82 فیصد اضافہ ہوا، سبزیاں 29 اعشاریہ 71 فیصد، خشک دودھ 17 اعشاریہ 34 فیصد، دال چنا 15 اعشاریہ 35 فیصد، چکن 10 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 8 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہ جولائی 2024ء میں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 09 فیصد ریکارد کی گئی جبکہ اسی مہینے میں شہروں میں مہنگائی 2 اعشاریہ 03 فیصد ارو دیہاتوں میں 2 اعشاریہ 20 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ ماہ جولائی میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح18 اعشاریہ 13 فیصد جبکہ گزشتہ مہینے دیہات میں مہنگائی کی شرح 14 اعشاریہ 8 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔
ملک بھر میں گزشتہ ماہ گندم کا آٹا 8اعشاریہ 23 فیصد تک مہنگائی ہوا، شہد، پھل، گندم، دودھ، سفید چنے، آلو، سگریٹس، انڈے، چینی، مشروبات، مسور اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ماہ جولائی میں بیکری آئٹمز، ٹرانسپورٹ کرائے اور مچھلی کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ موٹر فیول، ہوزری، ہسپتال چارجز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ماہ جولائی میں خوراک 1 اعشاریہ 56 فیصد مہنگی ہو گئی، ایک برس میں جوتے اور کپڑے 18 اعشاریہ 18 فیصد مہنگئے ہوئے جبکہ ہائوسنگ، گیس، پانی بجلی کے چارجز بھی بڑھ گئے۔ صحت کی سہولیات گزشتہ برس کی نسبت 19 فیصد مہنگی ہوئی، ٹرانسپورٹ کرائے 12 فیصد جبکہ ہوٹلز وریسٹورنٹس کے چارجز میں بھی 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nayamal1h11.jpg